رسائی کے لنکس

نوروز: مختلف ممالک میں نئے ایرانی سال کا جشن

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں موسمِ بہار کی آمد پر نئے ایرانی سال 'نوروز' کا جشن منایا جاتا ہے۔ نوروز کا تہوار عموماً 18 سے 21 مارچ کے درمیان ہوتا ہے جسے کرد اور فارسی زبان بولنے والے ممالک جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ اس تہوار کا آغاز زرتشت مذہب کے پیروکاروں سے ہوا تھا لیکن اب یہ مذہبی تہوار نہیں رہا بلکہ اسے ثقافتی درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فروری 2010 میں 'نوروز' کو عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی۔ نوروز ایران اور افغانستان کے علاوہ پاکستان، عراق، ترکی، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان سمیت کئی ممالک میں منایا جاتا ہے۔


XS
SM
MD
LG