رسائی کے لنکس

ریاست الاباما میں تیز آندھی اور برسات، سات افراد ہلاک


امریکہ کی جنوبی ریاست الاباما میں شدید آندھی اور تیز بارش کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں قائم قومی موسمیاتی ادارے نے ہفتے کے روز ٹوئٹر پر بتایا کہ کارلٹن کے قریب پکنز کاؤنٹی میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

الاباما کی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے والے ادارے نے کہا ہے کہ ''سمندری طوفان نے زور پکڑا، جس کے نتیجے میں شدید طوفانی برسات ہوئی''، جس سے اموات واقع ہوئیں۔

ہفتے کی صبح فائر فائٹرز نے الٹ جانے والے ایک ٹریلر کے پاس سے ایک عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد کی۔ یہ بات بوزیئر پارش علاقے کے شیرف کے دفتر کی جانب سے فیس بک پر شائع خبر میں بتائی گئی ہے۔ آندھی اس قدر تیز تھی کہ ایک گھر بنیاد سے اکھڑ کر 200 فٹ دور جا گرا۔

ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علاقہ پولیس کے ایک اہل کار سے تھا۔ وہ ان کی سسرال سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک 75 برس کے شخص کی ہلاکت کے بعد، ریاست میں آنے والی تیز آندھی سے یہاں اموات بڑھ کر تین ہو گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ریمنڈ ہولڈن سویا ہوا تھا جب تیز آندھی کے باعث درخت گھر پر گرا، جس میں ان کی ہلاکت واقع ہوئی۔

پولیس اہل کار، جولیان وٹنگ ٹن نے ایسو ی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ بجلی کی تار گرنے سے برینٹن کا ایک پولیس افسر زخمی ہوا۔

وٹنگ ٹن نے بتایا کہ ٹوٹی ہوئی بجلی کی تاریں سڑک پر پڑی تھیں، اور جب ایک اٹھارہ پہیوں والا ٹرک اس کے اوپر سے گزرا تو پھنس کر رہ گیا۔ برینٹن کے پولیس اہل کار نے باہر نکلنے میں ڈرائیور کی مدد کی۔

شریوپورٹ میں نیشنل ویدر سروس نے بتایا ہے کہ بوزیئر پارش کا علاقہ تقریباً 135 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پڑنے والی طوفانی برسات کی زد میں آیا۔

ہفتے کی صبح ارکنسا، اوکلاہاما اور ٹیکساس کے علاقے کا موسم بہتر ہو گیا، جہاں یہ رات کو تباہی پھیلا چکا تھا۔ جمعے کی رات ٹیکساس میں ایک شخص اس وقت ہلاک ہوا جب ڈلاس میں ایک کار نالے میں جا گری۔

ادھر نارتھ ٹیکساس کے برلسزن اور مینسفیلڈ شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کا واقہ پیش آیا۔ تاہم، کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

تیز طوفانی بارش کے نتیجے میں مسوری، اوکلاہاما اور ارکنسا میں جمعے کے دن متعدد گھر تباہ ہوئے، جب کہ کئی درخت اکھڑ گئے اور بجلی کی لائنیں خراب ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG