رسائی کے لنکس

پاکستانی انتخابات کی پہلی ’موبائل ایپ‘


ایک ایسی موبائل ایپ جس میں آپ کو پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔ یوں اب الیکشنز سمٹ کر آپ کے سمارٹ فون پر آگئے ہیں۔

آج کل پورے ملک میں انتخابات کا چرچا اور گہما گہمی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ ایک جمہوری حکومت نے پانچ سال مکمل کیے ہیں اور نئی جمہوری حکومت کا انتخابات اب محض چند دن کے فاصلے پر رہ گیا ہے۔ پاکستان کے ان الیکشنز پر صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کی بھی گہری نظر ہے۔ پاکستان کے خیر خواہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت کا وہ ننھا پودا جس نے پاکستان میں جڑیں پکڑنا شروع کی ہیں، آئندہ آنے والے برسوں میں ایک تناور درخت بن جائے جس کی چھاؤں میں پاکستان کے سبھی مسائل حل کیے جا سکیں۔

ان انتخابات پر نظر رکھنے والے بیرون ِ ملک پاکستانیوں میں ایک ایسے پاکستانی بھی شامل ہیں جنہوں نے الیکشنز کے حوالے سے کچھ دلچسپ اور منفرد کرنے کا سوچا۔ ہم بات کر رہے ہیں امریکی ریاست ورجینا میں آئی ٹی کے شعبے سے منسلک تحماس بیگ کی، جنہوں نے پاکستان کے انتخابات کے لیے ایک نئی ’موبائل ایپ‘ بنائی ہے۔ ایک ایسی موبائل ایپ جس میں آپ کو پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔ یوں اب الیکشنز سمٹ کر آپ کے سمارٹ فون پر آگئے ہیں۔

ہم نے تحماس سے اسی سلسلے میں گفتگو کی کیونکہ ہم پاکستان کے انتخابات کے بارے میں بنائی جانے والی اس پہلی ایپ کے بارے میں تفصیلا جاننا چاہتے تھے جسے اینڈروائڈ اور آئی فون پر بآسانی اور مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

تحماس کا کہنا تھا کہ یہ ایپ کئی لحاظ سے منفرد ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ایپ پاکستان میں الیکشنز کے لیے بنائی گئی پہلی ایپ ہے اور اس سے پہلے کسی نے پاکستانی الیکشنز کے بارے میں کوئی ایپ نہیں بنائی ہے۔ دوسرا اس ایپ کو ڈیزائن کرتے ہوئے ایک صارف کی پسند ناپسند اور ضروریات کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، انتخابی حلقوں اور امیدواران کے بارے میں معلومات دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے پسندیدہ حلقے کو ’سیو‘ کرکے اس کے بارے میں ’الرٹس‘ حاصل کر سکتے ہیں۔ تحماس بیگ کے مطابق الیکشن کے موقعے پر نتائج ساتھ کے ساتھ ’اپ ڈیٹ‘ کیے جائیں گے۔

آئی فون پر پاکستانی انتخابات کی موبائل ایپ درج ذیل ویب لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:

https://itunes.apple.com/pk/app/news-for-pakistan-elections/id634030466?mt=8

اور اینڈروائڈ فونز کے لیے لنک یہ ہے:
https://play.google.com/store/apps/details?id=pakistan.elections2013

پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے اس ایپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے نیچے دئیے گئے وڈیو لنک پر کلک کیجیئے۔

تحماس بیگ انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:52 0:00
XS
SM
MD
LG