رسائی کے لنکس

خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق تقریب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ تقریب ’ٹیڈ ایکس‘ کے اس پروگرام کا حصہ تھی جو مقامی آبادیوں، تنظیموں اور افراد کو مذاکرات اور رابطے میں مدد فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں لگ بھگ 300 افراد نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلقٹیڈ ایکس "کی ایک تقریب میں شرکت کی جس کا عنوان ’’2016: بریکنگبیریئرز‘‘ تھا۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب کے لیے پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے مالی اعانت فراہم کی تھی۔

یہ تقریب ’ٹیڈ ایکس‘ کے اس پروگرام کا حصہ تھی جو مقامی آبادیوں، تنظیموں اور افراد کو مذاکرات اور رابطے میں مدد فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

ٹیڈ ایکس اسلام آباد کا قیام 2010 میں عمل میں لایا گیا تھا، جس نے پندرہ سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔ ان تقریبات میں پورے پاکستان اور پاکستان سے باہر کے مفکرین نے سوچ کو متحرک کرنے والے خیالات کا اظہار کیا۔

امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں تقریب کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کی یہ تقریب ہمیں یہ یاد دہانی کراتی ہے کہ آبادیوں اور ملکوں کوترقی کا سفر طے کرنے کے لیے معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جب کسی عورت یا لڑکی کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے روکا جاتا ہے تو اس کے پورے خاندان، معاشرے اور ملک کو آگے بڑھنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا بھر میں خواتین نے گزشتہ چند دہائیوں میں مساوات کی جانب زبردست پیش رفت کی ہے، لیکن اس سمت میں آگے بڑھنے کی اب بھی بہت گنجائش موجود ہے۔

اس تقریب کا انعقاد امریکی حکومت کے انٹرنیشنل وزیٹر لیڈر شپ پروگرام سے مستفید ہونے والے احسن مختار اور ٹیڈ ایکس کے سینئر سفیر اور ’’ایکیومین فیلو‘‘ سعد حامد نے کیا تھا۔

احسن مختار نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کے لیے تین ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے تین سو درخواستوں کا انتخاب بہت مشکل کام تھا۔

XS
SM
MD
LG