رسائی کے لنکس

طاہرالقادری کا کرنسی نوٹوں پر ’گو نواز گو‘ تحریک کا اعلان


ادھر، ڈاکٹر قادری کے اِس اعلان پر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کرنسی نوٹوں پر کسی قسم کی تحریر ناقابل قبول ہوگی، جبکہ گو نواز گو والے کسی بھی نوٹ کی قدر صفر تصور کی جائے گی‘

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ، ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے کارکنوں سے کہا ہے کہ کرنسی نوٹوں پر 'گو نواز گو' تحریر کرنے کی مہم کا آغاز کیا جائے۔

اتوار کے روز ’آزادی دھرنے‘ کے شرکاٴ سے خطاب کے دوران، ڈاکٹر قادری کے بقول، ’جب تک موجودہ حکومت ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رکھا جائے گا‘۔

کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ، ’کارکن پاکستانی کرنسی والے 5 روپے سے 5 ہزار والے تمام نوٹوں پر 'گو نواز گو‘ تحریر کریں۔

انھوں نے کہا کہ جب یہ نوٹ دکانوں پر اشیا کی خرید و فروخت کیلئے جائیں اور ’گو نواز گو‘ تحریر والا نوٹ لے کر جائیں۔ مطالبات پورے نا ہونے کی صورت میں، اُنھوں نے کہا کہ، بھوک ہڑتالی کیمپ شروع کیے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر قادری کے الفاظ میں: ’پاکستان میں قانون کو قتل کردیا گیا ہے، معاشی معاشرتی و قانونی اصلاحات والا نظام چاہتے ہیں۔ ملک کے عوام کے ذریعے آنے والا انقلاب۔ اس ملک میں ظلم و ستم کا خاتمہ کرے گا۔ جب تک موجودہ حکومت ختم نہیں ہوجاتی، اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا‘۔

ادھر، ڈاکٹر طاہر القادری کے اس اعلان پر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں پر کسی قسم کی تحریر ناقابل قبول ہوگی، جبکہ ’گو نواز گو‘ والے کسی بھی نوٹ کی قدر صفر تصور کی جائے گی۔

دوسری جانب، مقامی میڈیا ذرائع ابلاغ پر نشر ہونےوالی خبروں کے مطابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ’طاہر القادری لوگوں کے پیسے ضائع کروانا چاہتے ہیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرنسی نوٹوں پر کسی قسم کی تحریر ایک جرم ہے اور تحریر شدہ کرنسی نوٹ کی حیثیت صفر ہوجائے گی، اور بینک بھی وصول نہیں کرے گا‘۔

XS
SM
MD
LG