کراچی —
راحت فتح علی خان میوزک کی دنیا کا ایک ایسا نام ہے، جسے سنتے ہی سات سر کانوں میں رس گھولنے لگتے ہیں۔ راحت کے چاہنے والے اور ان کی موسیقی سے لگاوٴ رکھنے والے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں جو اُن کے نئے گانوں اور البم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
راحت فتح علی خان کے انگنت چاہنے والوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ان کا نیا البم مارچ کے آخر تک ریلیز کر دیا جائے گا۔
گزشتہ روز کراچی میں راحت فتح علی خان نے ’وائس آف امریکہ‘ کے نمائندے کو خصوصی ملاقات کا شرف بخشا، جس میں انہوں نے ڈھیر ساری باتیں بتائیں۔ خاص کر یہ کہ مارچ کے آخر میں وہ اپنا نیا البم لانچ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے، اُن کا کہنا تھا، ’نئے البم میں آپ 12 قسم کا میوزک سنیں گے۔ یہ اس البم کی سب سے خاص بات ہے۔ میرے علاوہ دیگر پاکستانی اور بھارتی سنگرز کی آوازیں آپ کو اس البم میں سنائی دیں گی۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ یہ سال 2014ء کا میگا البم ثابت ہوگا۔‘
ایک سوال پر، بھارتی آوازوں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے، راحت کا کہنا تھا ’البم میں جن بھارتی سنگرز اور کمپوزرس کو آپ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھیں گے ان میں سلیم سلیمان، شریاگوشال اور سنیدھی چوہان شامل ہیں، جبکہ ہوسکتا ہے، پریانکا چوپڑا بھی اس البم کا حصہ بن جائیں۔ اس کے علاوہ پاکستان سے ساحر علی بگا اور یوسف صلاح الدین کی کمپوزیشن بھی شامل ہے۔‘
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’مختصراً کہوں تو یہ البم میوزک کی دنیا میں ایک نیا اور زبردست تجربہ ثابت ہوگا۔ یہ لوگوں میں نیا جوش و جذبہ بھر دے گا۔۔ ہوسکتا ہے مردہ دلوں میں نئی روح بھی پھونک دے۔
راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ہالی وڈ کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔ہالی وڈ کے بہت سے اچھے آرٹسٹوں، مثلاً ایڈی ویڈر کے ساتھ ایک نیا گانا تیاری کے مراحل میں ہے جس کے ذریعے دینا کو امن کا پیغام ملے گا۔ ’یہ پروجیکٹ بھی رواں سال لانچ ہو جائے گا۔یہ البم خصوصا ًامریکا میں رہنے والے میرے فینز جن میں پاکستانی، بھارتی اور بنگالی سب شامل ہیں، اور جو میرے شوز میں آکر انہیں چار چاند لگاتے رہے ہیں، ان کے لئے خاص تحفہ ثابت ہوگا۔ امریکن سنگرز، امریکن میوزیشن کے ساتھ مل کر بنایا گیا امن کا یہ گیت یقینا انہیں بہت پسند آئے گا۔‘
راحت فتح علی خان نے ’سندھ فیسٹول‘ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا تھا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ’سندھ فیسٹول میں ایک ہزار سال پرانی چیز کو خوب صورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسے دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔ اسے کامیاب بنانے میں آرٹسٹ سمیت سارے لوگوں نے انتھک محنت کی۔ سندھ حکومت کو اس فیسٹول کے ذریعے امن و محبت کا پیغام دینے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان حالات میں اس طرح کی کوشش بہت ضروری تھی۔ ہمیں آپس کی دوریاں ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر مل کر جمع ہوجانا چاہئے۔‘
بالی ووڈ سے محبت زیادہ ملی یا لالی ووڈ سے۔۔اس متعلق ان کا کہنا تھا ’جب سے بھی میں نے گانا شروع کیا، مجھے ہر جگہ سے ۔۔پوری دنیا سے محبت ملی۔ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ نو سال کی عمر سے ہی لوگوں کی محبتیں مل رہی ہیں۔ مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی قربت نصیب ہوئی۔ انہوں نے پیار دیا اور ان کی وجہ سے پوری دنیا نے پیار دیا۔ نصرت فتح علی خان کی رہنمائی اور مدد ہی تھی جس کی وجہ سے لوگوں میں میرے گانو ں کو پذیرائی ملی۔ میں نے باقاعدہ گانا1983ءسے شروع کیا تھا۔‘
سال 2014 پاکستانی میوزک کیلئے کیسا رہے گا؟ اس سوال کے جواب میں راحت کا کہنا تھا ’پاکستان میوزک کے لئے یہ سال بہت اچھا ثابت ہوگا۔ پاکستان میوزک کی دنیا میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ میں پاکستان کو ’میوزیکلر پاور‘ کہتا ہوں۔ قیام پاکستا ن سے اب تک پاکستان میں میوزک سے وابستہ لوگوں نے ایسے تجربات کئے ہیں جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ان تجربات کرنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، جیسے استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسن، غلام علی، میڈم نورجہاں، عدنان سمیع خان، عابدہ پروین، شفقت امانت علی، عاطف اسلم۔ پاکستان میوزک کی ’عالمی طاقت‘ ہے، مجھے اس پر فخر ہے‘۔
راحت نے بتایا کہ وہ فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ’میں نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10ڈاوٴننگ اسٹریٹ پر بھی ذیابیطس سے آگاہی پر پروگرام کیا۔ اب خواہش ہے کہ اگر امریکی صدر برا ک اوباما نے کسی ایسے ہی فلاحی پروگرام کے لئے مدعو کیا تو انسانیت کی بھلائی کے لئے اس کارخیر میں ان کی آواز پر لبیک ضرور کہوں گا‘۔
آخر میں، ’وائس آف امریکہ‘ کو خراج تحسین اور اس سے لگاوٴ کا اظہار راحت فتح علی خان نے اپنے مشہور گانے ’تکتے رہتے تجھ کو سانج سویرے‘ گنگنا کر کیا۔