رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

22:04 31.3.2022

عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین سال کے عرصے میں عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ معیشت، جمہوریت، خارجہ پالیسی ہر ایک پر وہ حملہ آور ہو رہے ہیں۔

نجی ٹیلی ویژن چینل ’جیو نیوز‘ پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر پاکستان کے عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا اور اب جب شکست سامنے نظر آ رہی ہے تو الزام تراشی نامناسب ہے۔

تحریکِ عدم اعتماد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگر محفوظ راستہ چاہیے تو استعفیٰ دیں اور خاموشی سے گھر چلے جائیں۔

وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے چند دن قبل بڑے جلسے کی کوشش کی۔ اب وہ ایک لاکھ لوگوں کو پارلیمان کے باہر لانے کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کرنے کے بجائے صرف 172 ارکانِ قومی اسمبلی کا بندوبست کریں۔

22:54 31.3.2022

’عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے‘

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ناانصافیوں اور محرومیوں کے سبب بلوچ عوام پاکستان سے دور ہو رہے ہیں۔ لیکن اگر سیاسی جماعتیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں تو وہاں سیاسی معاملات میں اداروں کی مداخلت ختم کریں، عسکری آپریشن بند کیا جائے اور عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔

اختر مینگل کے بقول ان کی جماعت متحدہ اپوزیشن کی حمایت تو کر رہی ہے لیکن بلوچستان کے مسائل کے حل کے بارے میں وہ زیادہ پرامید نہیں ہیں۔

09:20 1.4.2022

دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق الزامات میں کوئی صداقت نہیں: امریکہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں نیوز بریفنگ کے دوران جب ان سے سوال کیا کہ پاکستان کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق امریکہ کا نام لیا جا رہا ہے تو اس پر انہوں نے کہا کہ "ہم پاکستان میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں، لیکن ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔"

عمران خان کے امریکی دھمکی کے الزام پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:17 0:00

09:23 1.4.2022

'لگتا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں کو قبل از وقت انتخابات کی طرف لے جانا چاہتی ہے'

پاکستان کی سیاسی صورتِ حال مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ پارلیمنٹ میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ایم کیو ایم کی جانب سے حمایت واپس لینے کے بعد بظاہر اپنی عددی برتری کھو چکی ہے۔ حکمران جماعت کے اراکین اور اپوزیشن رہنما اپنے اپنے مؤقف کے لیے دوستوں اور سیاسی حریفوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال کے بارے میں مزید جانتے ہیں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایشیا سینٹر سے منسلک ڈاکٹر اسفند یار میر سے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG