رسائی کے لنکس

ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی رہائشگاہ مسمار


ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی رہائشگاہ مسمار
ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی رہائشگاہ مسمار

اِس احاطے پر امریکہ کی طرف سے چھاپہ مارنے کی یکطرفہ کارروائی حکومت پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بنی، کیونکہ اُسےچھاپے سے متعلق قبل از وقت اطلاع نہیں دی گئی تھی

پاکستان سے موصول ہونے والی خبروں میں بتایا گیاہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایبٹ آباد شہر کی اُس عمارت کو منہدم کرنا شروع کردیا ہے جہاں القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے اور جہاں گذشتہ مئی میں اسے امریکی فوجیوں نے ہلاک کردیا تھا۔

وہاں کےباسیوں نے بتایا ہے کہ ہفتے کے دِن حکومت نے بھاری مشینری بھیج کر عمارت کو گرانے کے کام کا آغاز کیا، اور اِس مقام کے آس پاس حفاظتی اقدامات کو مضبوط کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے عمارت گرانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

اِس احاطے پر امریکہ کی طرف سے چھاپہ مارنے کی یکطرفہ کارروائی حکومت پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بنی، کیونکہ اُسےچھاپے سے متعلق قبل از وقت اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG