رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

19:37 19.3.2020

قرنطینہ مراکز میں زائرین کو کیا مشکلات درپیش ہیں؟

ایران سے پاکستان آنے والے زائرین قرنطینہ مراکز میں عدم سہولیات کا شکوہ کر رہے ہیں۔ کوئی کھانے کی سہولت سے پریشان ہے تو کسی کو ڈاکٹروں سے شکایات ہیں۔ زائرین کو درپیش مشکلات کا احوال جانیے انہی کی زبانی۔

قرنطینہ مراکز میں زائرین کو کیا مشکلات درپیش ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:04 0:00

19:38 19.3.2020

19:56 19.3.2020

کرونا وائرس پر ڈی سی حافظ آباد کا گانا وائرل

پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے گایا گیا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ ایک سرکاری افسر کے اس انداز کو پسند کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گانا گنگنا کر کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کا مقابلہ کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

بالی وڈ کی فلم 'چلتے چلتے' کے ایک گانے 'تم نے نا جانا کہ میں دیوانا' کی طرز اور بول تبدیل کر کے اُنہوں نے ایک گانا ترتیب دیا۔ جسے سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے۔

گانے کے بول یہ ہیں "پرہجوم جگہوں پے،،،تم کم ہی جانا،،، اور گلے نہ ملنا،،، نہ ہاتھ ملانا،،، بس دور سے سلام کرنا،،، ڈرو نہ ڈرو نہ ڈرو نہ، کرونا سے مل کے سب لڑو نا،،،،

20:07 19.3.2020

پاکستان میں کرونا وائرس کے 326 مریض: 'گھبرانے کی ضرورت نہیں'

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 326 کنفرم کیسز ہیں لیکن گبھرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان اس میں تنہا نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں دو لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ گفتگو ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کی۔ اس دوران ان کے ہمراہ پاکستان کی فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی موجود تھے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے فوج پوری طرح متحرک ہے۔ وفاق اور صوبوں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ان ایکشن ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانی اور چینی ماہرین کے درمیان جلد رابطہ ہوگا جس میں اس مسئلہ کو ختم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتِ حال میں یہ وقت سیاست، تنقید یا پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ مل کر اس وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ وہ وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنے حلقوں میں شعور اجاگر کریں اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وقت وزیرِ اعظم پر تنقید کا نہیں ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت تمام صوبائی حکومتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG