رسائی کے لنکس

جشن عید میلاد النبی پر کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات


January 18: The cruise ship Costa Concordia lays on its side off the tiny Tuscan island of Giglio, Italy, after striking a rock.  At least 30 people were killed and the ship's captain was charged with manslaughter and abandoning the ship.
January 18: The cruise ship Costa Concordia lays on its side off the tiny Tuscan island of Giglio, Italy, after striking a rock.  At least 30 people were killed and the ship's captain was charged with manslaughter and abandoning the ship.

ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی آج جشن عید میلاد النبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکی دنیا میں آمد کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس دن کوجشن کے طور پر مناتے ہیں۔ چھوٹے بڑے تمام شہروں میں سیرت کانفرنسیں منعقد کی جاتی ہیں، جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں، اکثر لوگ نئے کپڑے پہنتے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔ محافل نعت منعقد کی جاتی ہیں اور علماء و مشائخ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔

جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے آج شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوئیں۔ اس سلسلے میں شہر قائد میں نمائش چورنگی پر مرکزی جلسہ منعقد کیا گیا جو آخری خبریں آنے تک جاری تھا۔

جشن کے حوالے سے شہر بھر کی تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا جنہیں دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے پہنچے۔ مساجد، گھروں، دفاتر، اندرون شہر گلیوں و مارکیٹوں اور سڑکوں کو مختلف قسم کی روشنیوں، بینرز اور خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ مکینوں کی جانب سے گھروں پر بھی چراغاں کیا گیا ۔ شہر بھر میں بے شمار سبیلیں لگائی گئی تھیں جہاں دن بھر دودھ اور شربت تقسیم ہوتا رہا۔ بیشتر علاقوں میں لنگر کا بھی اہتمام ہوا اور بے شمار لوگوں نے دوپہر کا کھانا اسی لنگر میں کھایا۔

حکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیاگیا تھا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سٹی حکومت اور ٹاوٴن کے اعلیٰ افسران اور لازمی سروسز فراہم کرنے پر مامور ملازمین کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کردی گئی تھیں۔ عباسی شہید اسپتال اور نیو کراچی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام میڈیکل اور پیر ا میڈیکل اسٹاف کو حاضر رہنے کی ہدایت تھی۔ سٹی حکومت کی جانب سے نیازی چوک لیاری، لانڈھی نمبر 5، بولٹن مارکیٹ، ریڈیو پاکستان اور نمائش کے علاقوں میں میڈیکل اینڈ انفارمیشن کیمپ قائم کئے گئے تھے جبکہ ڈی سی او کیمپ آفس سوک سینٹر اور تمام ٹاوٴن آفس میں کنٹرول اینڈ انفارمیشن سینٹر قائم کئے گئے تھے۔ کے ایم سی بلڈنگ بولٹن مارکیٹ، نشتر پارک اور سول سینٹر میں ایمرجنسی سروسز 1122کی ایمبولینسز، اسٹینڈ بائی رہیں ۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے تقریباً 300کیمروں سے شہر کے اہم کوریڈورز اور خصوصاً ایم اے جناح روڈ کو مانیٹر کیا گیا۔ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ آج سٹی حکومت اور ٹاوٴنز انتظامیہ نے محرم الحرام کی طرح فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG