رسائی کے لنکس

پاکستان میں عید میلاد النبی مذہبی جوش جذبے سے منائی گئی


پاکستان میں عید میلاد النبی مذہبی جوش جذبے سے منائی گئی
پاکستان میں عید میلاد النبی مذہبی جوش جذبے سے منائی گئی

ملک بھر میں ہفے کے روز پیغمبر اسلام کا جشن ولادت مذہبی جوش جذبے سے منایا گیا۔ سرکاری و نجی عمارتوں،مساجداور بازاروں کو رنگارنگ جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

ملک بھرمیں تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میںنعت خوانوں کی ٹولیاں حمدونعت اور درود کی صدائیں بلند کرتے ہوئے جلوسوں کی شکل میں اپنی عقیدت کا اظہار کرتی رہیں۔

تمام بڑے شہروں میں عیدمیلاد النبی کے جلوسوں کے مخصوص راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار گشت کرتے رہے۔

اس دن کی مناسبت سے سیمینار اور مختلف تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکانے نی آخرالزمان کی حیات طیبہ اور تعلیمات پرتقاریر اور مکالے پیش کیے۔

اس سلسلے میں مرکزی تقریب قومی سیرت النبی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات کا مقصد امن و سلامتی کا قیام اور نسل انسانی کی مکمل حفاظت تھا اور انھوں نے اپنے عالمگیر انسانی پیغام کے ذریعے جو انقلاب برپا کیا اس کے بنیادی مقاصد میں قتل وغارت گری اور ہمیشہ کے لیے فساد کا خاتمہ بھی شامل تھا۔

XS
SM
MD
LG