رسائی کے لنکس

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ ریکارڈ اضافہ ،اطلاق اگست سے ہوگا


نیپرا نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ ریکارڈ اضافے کی منظوری دے دی ۔اضافے کی منظوری فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگلے سال اگست کے مہینے کیلئے دی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) کی جانب سے نیپرا (نیشنل پاورریگولیٹری اتھارٹی) میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگست میں بجلی کی پیداوار میں ایندھن کا ریفرنس 3 روپے 0.7 پیسے رکھا گیا تھا جبکہ اصل لاگت 6 روپے 66 پیسے رہی لہذا بجلی کی قیمتوں میں 3.06 روپے فی یونٹ کی منظوری دی جائے تاہم نیپرا نے 3.06 روپے فی یونٹ کی اضافے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ کی منظوری دے دی ہے۔

اضافے کا اطلاق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اگست سے ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پرہوگا۔

XS
SM
MD
LG