رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

15:29 6.3.2022

نیو کلیئر پاور اسٹیشن پر حملہ، 215 بچے یتیم خانے سے لیوو منتقل

یوکرین کے شمال مشرقی شہر میں قائم یتیم خانے سے 200 سے زائد بچے دیکھ بھال کرنے والے اسٹاف کے ساتھ 24 گھنٹوں کا ٹرین کا سفر کر کے ہفتے کو مغربی شہر لیوو پہنچ گئے۔

یہ 215 بچے، جن میں نو عمر بچے بھی شامل تھے، زیپوریزیزیا میں قائم یتیم خانے سے اس دن نکلے تھے جب روسی فوج نے ایک قریبی نیو کلیئر پاور اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔

یتیم خانے کی ڈائریکٹر اولہا کچر کا کہنا تھا کہ ان کا دل پھٹا جا رہا ہے اور انہیں افسوس ہے۔ یہ بچے بہت چھوٹے ہیں۔

14:41 6.3.2022

ماریوپول شہر میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ

برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ ہوا ہے۔

اس سے قبل ’سی این این‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ ماریوپول شہر میں بجلی اور پانی دستیاب نہیں ہے جب کہ شہر انسانی بحران کے دہانے پر ہے۔

14:30 6.3.2022

امریکی اور یوکرینی صدور میں رابطہ؛ روسی جارحیت سے نمٹنے کے اقدامات پر غور

امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور یوکرین کے ان کے ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان ہفتے کی شب رابطہ ہوا۔

اس دوران دونوں رہنماؤں نے امریکہ، اس کے اتحادیوں، پارٹنرز اور نجی انڈسٹریز کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا تاکہ روس کے جنگ میں کیے گئے جارحانہ اقدامات کی لاگت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جا سکے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی، معاشی اور انسانی امداد میں اضافے کے علاوہ کانگریس کے ساتھ یوکرین کے لیے مزید فنڈنگ پر کام کر رہی ہے۔

سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل زیلنسکی ہفتے کو 300 سے زائد افراد سے ورچوئلی ملے جن میں انہوں نے روسی جارحیت سے لڑنے کے لیے مزید طیارے بھیجنے کی درخواست کی۔

14:25 6.3.2022

’یوکرین کے لائحہ عمل سے اس کی ریاستی حیثیت کو خطرہ ہو سکتا ہے‘

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین اپنا موجودہ لائحہ عمل جاری رکھتا ہے تو اس کی ریاستی حیثیت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

پوٹن کا ہفتے کو اہل کاروں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ یوکرین کی فضا کو نو فلائی زون قرار دیے جانے کے نہ صرف یورپ پر بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرین کو نو فلائی زون قرار نہ دینے پر نیٹو پر سخت تنقید کی تھی۔

دوسری جانب مغربی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے روس کے ساتھ تنازع بڑھ سکتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG