رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

14:14 7.3.2022

’روس ممکنہ طور پر یوکرین کے مواصلات کے ذرائع کو نشانہ بنا سکتا ہے‘

برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین کے مواصلات کے ذرائع کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

یوکرین میں جنگ کے حوالے سے نئی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ روس کی یہ کوشش اس لیے کر سکتا ہے تاکہ خبروں کے مصدقہ ذرائع کا رابطہ منقطع کیا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے ٹی وی چینلز کے ٹاورز کو نشانہ بنایا ہے جب کہ روسی طیاروں کے حملے کے باعث نقصانات سے یوکرین کے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

12:53 7.3.2022

یوکرین میں پھنسے 700 بھارتی طلبہ ملک واپسی کے منتظر

شمال مشرقی یوکرین میں پھنسے ہوئے تقریباً 700 بھارتی طلبہ اپنے سفارت خانے کے وعدے کے مطابق ملک واپسی کے لیے منتظر ہیں۔

یہ طلبہ روس کی سرحد سے 30 میل دور واقع شہر سمی میں موجود ہیں۔

بھارت کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے ’آپریشن گنگا‘ شروع کیا ہے۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق یوکرین میں بھارت کے سفارت خانے نے سمی میں پھنسے طلبہ کو ملک واپسی کے لیے کسی بھی وقت تیار رہنے کا عندیہ دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آپریشن گنگا کے تحت 15 ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے 76 پروازوں ک انتظام کیا گیا ہے۔

12:50 7.3.2022

یوکرین کا روس پر زیرِ قبضہ علاقوں میں انسانی بحران پیدا کرنے الزام

جنگ کے بارہویں روز یوکرین کی مسلح افواج نے مقامی وقت کے مطابق سات بجے روسی حملے سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔

ان تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ روس نے بیلاروس کی ایئر فیلڈ سے یوکرین پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس شہری آبادیوں پر بمباری اور خواتین و بچوں کو یرغمال بنا کر اپنی کارروائیوں میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

یوکرین نے روس پر اس کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں انسانی بحران پیدا کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے روس کے زیرِ قبضہ شہر ارپن میں تین روز سے شہری پانی، بجلی اور حرارت کے انتظام سے محروم ہیں۔

12:48 7.3.2022

اسرائیل کی مصالحت کی کوشش

اسرائیل نے یوکرین اور روس کے درمیان مصالحت کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

یروشلم میں وائس آف امریکہ کی نمائندہ لنڈا گریڈسٹین کے مطابق نفتالی بینیٹ نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے روس کے ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اتوار کو ہونے والی گفتگو میں یوکرین میں جاری روس کے خصوصی فوجی آپریشن پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی فون کال کی تفصیلات اسرائیل کے وزیرِ اعظم کے دورہٴ روس کے ایک روز بعد سامنے آئی ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل کے وزیرِ اعظم یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرچکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG