جنوبی کوریا کی بھی روس کے مرکزی بینک پر پابندیاں
جنوبی کوریا نے روس کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے پیر کو ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق سول کی عائد کی گئی پابندیاں بھی امریکہ کی طرز پر اقتصادی پابندیاں ہیں۔
حالیہ پابندیوں سے جنوبی کوریا سے روس کے مرکزی بینک کے ساتھ رقوم کا تبادلہ نہیں ہو سکے گا۔
واضح رہے کہ روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت کے سبب کئی ممالک اس پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں تاکہ جنگ روکنے کے لیے ماسکو پر دباؤ میں اضافہ کیا جا سکے۔
یوکرین سے 15 لاکھ افراد کی ہجرت
یوکرین میں جاری جنگ کے باعث نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور شہری سرحد پار کرکے پولینڈ جا رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرینڈی کا کہنا تھا کہ یوکرین سے اتوار تک 15 لاکھ شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولینڈ نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرنے والی ہے۔
پولینڈ میں یوکرین کے لگ بھگ 15 لاکھ باشندے بستے ہیں جس کی وجہ سے مہاجرین کی اولین ترجیح پولینڈ پہنچنا ہے۔
اس کے علاوہ یوکرین سے مہاجرین سلواکیہ، ہنگری اور رومانیہ کی سرحد بھی عبور کر رہے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کروڈ آئل کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں ایک دم اضافہ ہوا اور یہ 139.13 ڈالر فی بیرل تک گئی اس کے بعد اس میں لگ بھگ 10 ڈالر بھی بیرل کمی ہوئی اور یہ 128.67
روس میں پانچ ہزار مظاہرین گرفتار
روس کے ایک میڈیا ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ کے خلاف اتوار کو روس میں احتجاج کرنے والے لگ بھگ پانچ ہزار مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے ایک آزاد ادارے ’او وی ڈی انفو‘ کا کہنا ہے کہ روس میں یوکرین جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف اتوار بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ’او وی ڈی انفو‘ انسانی حقوق سے متعلق امور پر خبریں رپورٹ کرنے والا ادارہ ہے جب کہ وہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی گرفتاریوں پر بھی نظر رکھتا ہے۔