آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل نے مجموعی طور پر نو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ہوبارٹ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ
آسٹریلیا نے 137 رنز سے جیت لیا۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز 450 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔
آسٹریلیا کے بلے باز مائیک ہسی نے 115 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 336 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور دلشان نے 147 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کو مہمان ٹیم پر 114 رنز کی سبقت حاصل تھی۔ تاہم آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 393 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن مہمان ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور اس کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 47 رنز پر گر گئیں تاہم پوری ٹیم 255 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل نے مجوعی طور پر نو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلا جائے گا۔