مانچیسٹر حملے کے بعد برطانیہ میں سکیورٹی انتہائی چوکس
برطانیہ میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ موجود ہونے کے سبب تمام اہم عمارتوں کی نگرانی کے لیے فوج تعینات کی جا رہی ہے۔
مانچیسٹر میں خود کش حملے کے بعد منگل کو دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
عوام کی طرف سے نفرت اور دہشتگردی کے خلاف امن و یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
مانچیسٹر ارینا میں ہونے والے حملے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے۔
مانچسٹر میں خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے کی یاد میں لوگ پھول رکھ کر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
برطانیہ نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو سب سے اونچے درجے تک بڑھا دیا ہے۔
مانچسٹر پولیس کے مطابق یہ حملہ 22 سالہ لیبیائی نژاد باشندے سلمان عبیدی نے کیا تھا۔
حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعائیہ تقریب میں شریک سکھ برادری کے افراد بھی شریک ہوئے۔