ہماری آرام دہ زندگی ہمیں نازک مزاج بنا رہی ہے، جو ہمیں نسبتاً معمولی اور چھوٹے واقعات کے بارے میں جلد ہی غصے کی طرف لے جاتی ہے
ایک ماہر نفسیات کا دعوی ہے کہ جدید طرز زندگی جہاں ہماری بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، وہیں بدلےمیں، ہمیں بے صبرا اور غصہ کرنے والا بنا رہی ہے۔
برطانیہ میں لنکاشائر سے تعلق رکھنے والی نفسیات کی پروفیسر سینڈی مان کہتی ہیں کہ، 'جارحیت جو کبھی ہماری بقا کے لیے ضروری تھی اس کا ہمارے دماغ کےساتھ آج بھی ربط موجود ہے، جو کبھی بھی غلط نشانہ چن لیتا ہے، جب کہ، اس کی وجہ موجود نہیں ہوتی۔'
ڈاکٹر مان ’ریڈرز ڈائجسٹ‘ میں لکھتی ہیں کہ،'کبھی انسان کی توانائیاں سر پر چھت قائم رکھنے اور خوراک کی فراہمی کی کوششوں تک مرکوز ہوا کرتی تھیں۔ لیکن، اکیسویں صدی میں ترقی یافتہ ملکوں میں لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کے بارے میں خدشات کم ہو گئے ہیں۔'
وہ کہتی ہیں کہ ،'آرام دہ زندگی ہمیں نازک مزاج بنا رہی ہے جو نسبتاً معمولی اور چھوٹے واقعات کے بارے میں ہمیں جلد ہی غصے کی طرف لے جاتی ہے، اور ساتھ ہی، جدید طرز زندگی کی عادت نے ہماری توقعات اس قدر بڑھا دی ہیں کہ کمال کی حد سے کچھ کم ہمیں پسند نہیں آتا، جس پر اکثر ہم کسی بچے کی مانند ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
روزنامہ ’ٹیلی گراف‘ کے مطابق، ڈاکٹر مان کا نظریہ ہے کہ، 'غصہ انسانی جبلت کا حصہ ہے، جو مخصوص حالات میں جبکہ انسانی جذبات کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے مچل رہے ہوں مثلا بھوک کے وقت چڑ چڑا ہونا اورغصہ میں آنا۔ دراصل خون میں Serotonineکی مقدار کے اضافے کے ذریعے ہمیں خوراک کی تلاش کے لیے متحرک بناتا ہے۔'
اُن کا کہنا ہے کہ غصہ انسان کے ابتدائی ایام میں سماجی سرگرمیوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے میں مدد کرتا تھا۔ خاص طور پر، یہ ان لوگوں کے لیے ایک انتباہ کا کام کرتا تھا جن کا رویہ دوسروں کے لیے پریشان کن ہوتا تھا۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر مان کے مطابق، غصے کی حالت میں لال بھبوکا ہونا یا آپے سے باہر ہوجانا ایسی کیفیت تھی جس سے ہمارے باپ دادا کو زندہ رہنے میں مدد ملی، کیونکہ، ان کی غیر موجودگی میں خوراک کا چوری ہونا یا دشمن کا انھیں جان سے مارنے کی کوشش کے بدلے میں ان کے پاس اپنے بچاؤ کے لیے خطرناک تیور اور دھاڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا تھا۔
ڈاکٹر مان کے مطابق،'آج ہماری بنیادی ضرورتیں تو پوری ہو رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی، ہماری توقعات بے لگام ہوتی جارہی ہیں'۔
انھوں نے کہا کہ یہ غصہ ہمیں معمولی باتوں پر پُرتشدد ردعمل کی طرف راغب کر سکتا ہے، مثلا روڈ پر ہونے والے واقعات اور چھوٹی چھوٹی باتوں مثلا ریستوران میں کھانا گرم نہ ملنے پر بھی بھڑکا سکتا ہے،جبکہ بعض حالات اس غصہ کو بڑھانے میں کسی ایندھن کا کام سر انجام دیتے ہیں، جن میں غیر حقیقی توقعات ضرورت سے زیادہ بڑھا دی جاتی ہے۔ مثلاً سپر مارکیٹ کا دعویٰ ہے کہ سامان کی ادائگی کے لیے لمبی قطار میں کھڑے لوگوں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے نئی قطار کھول دیں گے۔ اکثر لوگوں کو اس وقت بھڑکا دیتی ہے جب انھیں ایسا ہوتا نظر نہیں آتا ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ،'اس بات پر کہ ہم بچوں کی طرح خراب ہو رہے ہیں، دلیل دی جا سکتی ہے کیونکہ ہم ہر چیز اپنی توقع کے عین مطابق چاہتے ہیں۔ اور جب ایسا نہیں ہوتا، تو ہم کسی بچے کی طرح ہی پیر پٹخنےلگتے ہیں۔'
ڈاکٹر مان نے ایک سادہ سی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے غصے پر قابو پانے کے لیے خود سے بار بار یہ سوال کرنا ہوگا کہ آیا یہ واقعہ ہماری زندگی کی بقا کے لیے کوئی دھمکی ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو ہمیں اپنے غصے کو لگام ڈال لینی چاہیئے اور دھیرج والا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔'