سری لنکا کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور کھیل ختم ہونے تک صرف 44 رنز پر اُس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔
سری لنکا کے خلاف اتوار کو پالی کیلے میں تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے 75، کپتان مصباح الحق 40 اور توفیق عمر نے 29 رنز بنائے۔ یونس خان اور اظہر علی، جنھوں نے دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی، کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
میزبان ٹیم کے فاسٹ باؤلر تشار پریرا نے چار اور بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کرانے والے ہیراتھ نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لیکن میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا کیونکہ اتوار کو کھیل ختم ہونے تک صرف 44 رنز پر اُس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔
بائیں ہاتھ سے تیز باؤلنگ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی جنید خان نے اپنے ایک ہی اوور میں سری لنکا کے دو بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا جن میں تجربہ کار کمار سنگاکارا بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب محمد سمیع نے پہلے روز کھیل کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کے کپتان جے وردنے کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ سری لنکا نے جیتا تھا جب کہ دوسرا ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔