حملے کے بارے میں قندھار پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بم دارالحکومت کابل کی طرف جانے والی سڑک پر ایک ٹھیلے پر نصب کیا گیا تھا، اور ہلاک ہونے والے عام شہری تھے۔
چین نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ بیجنگ میں دو طرفہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں چین نے پڑوسی ممالک کے ساتھ معاشی اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ہلاکتیں بدخشاں کے صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں ایک موٹر سائیکل کے طالبان کے فوجی قافلے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوئیں، جس پر دیسی ساخت کا ایک بم نصب تھا۔
جمعے کو افغان صوبے بدخشاں میں اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب طالبان حکومت کی انسدادِ منشیات فورسز نے افغان صوبے بدخشاں میں پوست کے کھیتوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔
افغان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ ہرات کے ضلع گذرہ میں ایک نامعلوم شخص نے ایک مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
جمعے کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر جان اخندزادہ حکومت کی علما کی اعلیٰ ترین کمیٹی کے رکن تھے اور قندھار میں ایک ’جہادی‘ مدرسے میں مدرس بھی رہے تھے۔
غربت ذدہ ملک کے لیے انسانی ہمدردی کی رابطہ کار اندریکا رتواٹے نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کے لیے اپنے عزم کو دوگنا کرے اور مالی امداد میں اضافہ کرے۔
صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ "نہ پھٹنے والی وہ بارودی سرنگ" ماضی کے تنازعات کی باقیات تھی جو اتوار کو اس وقت پھٹی جب صوبےغزنی کے ضلع گیرو میں نو عمر لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک گروپ اس کے ساتھ کھیل رہا تھا۔
طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ انہوں نے امریکہ کو اس کے شہریوں کی حراست کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی دوسرےزیر حراست غیر ملکیوں کی قومیتیں ظاہر کیں
طالبان قائد ہبت اللہ اخوند زادہ نے اپنی تقریر میں مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح آپ پوری انسانیت کی آزادی کے لیے جد وجہد کا دعویٰ کرتے ہیں، اسی طرح میں بھی کرتا ہے۔ میں اللہ کی نمائندگی کرتا ہوں اور آپ شیطان کی۔
عینی شاہدین اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کچھ کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
ایس سی اے نے کہا کہ وہ افغانستان کے 16 صوبوں میں اپنے تقریباً سات ہزاراہل کاروں کے مستقبل کے بارے میں " انتہائی فکر مند" ہے جن میں سے بہت سے اپنے خاندانوں کے واحد کفیل ہیں، اور اگر انہوں نےاپنی ملازمتیں کھو دیں، تو ہزاروں خاندان متاثر ہوں گے۔"
اے ایف جے سی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں، وزارت کے ترجمان عبدالغفار فاروق کے حوالے سے میٹنگ میں سفارش کی کہ وہ باحیا لباس کے ضابطے کی پابندی کریں، جس میں خواتین کی تصویروں کو سیاہ لباس اور نقاب میں دکھایا جائے، جن کے چہروں کا زیادہ تر حصہ ڈھکا ہوا ہو ، ان کی صرف آنکھیں دکھائی دیں۔
عدالتی بیان میں کہا گیا کہ موت کے گھاٹ اتارے گئےدونوں مردوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا اور انہیں دو لوگوں کو چھرا گھونپ کر ہلاک کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔
طالبان کے زیر انتظام سرکاری باختر نیوز ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ کابل میں صحت عامہ کی وزارت کے ایک ڈائریکٹیو کے بعد ایک درجن سے زیادہ افغان صوبوں میں داخلے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایجنسی نے اس بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔
رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات،دفاتر اور تعلیمی ادارو ں میں حجاب یا لباس کے ضابطے کی تعمیل میں کمی،محرم یا مرد رشتے دار کی غیر موجودگی اورخواتین پرنافذ دوسری پابندیوں کی تعمیل میں کوتاہی پر رپورٹ کیے گئے عرصے کے دوران افغانستان کے دو صوبوں میں کم ا زکم 600 خواتین کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونے پڑے ۔
ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ اس نے غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔
طالبان حکام نے امریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سیکیورٹی فورسز نے آئی ایس کے پی کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق آئی ایس ۔کے نے افغان شہریوں خاص طور پر شیعہ برادری اور طالبان کے خلاف دہشت گردانہ حملے جاری رکھے ہیں۔
یہ اعلان، جس کی بیجنگ کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔ چین کو طالبان کےسفیر کو تسلیم کرنے والا والاپہلا ملک بنا دے گا۔ اب تک نہ تو چین اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔
دونوں ملکوں نے کراچی کے ایک بحری اڈے پر شمالی بحیرہ عرب کے پانیوں اور فضا پر یہ مشقیں ہفتے کو شروع کی ہیں جو 17 نومبر کو ختم ہوںگی ۔ چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ دونوں ملکوں کی بحری افواج مشترکہ طور پر اینٹی سب میرین جنگی مشق اور اپنی پہلی مشترکہ بحری گشت بھی کریں گی ۔
مزید لوڈ کریں