عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ ''پاکستان کی سیاسی اور حکومتی تاریخ کا تاریخ ساز دن ہے۔ اس ملک میں اس قسم کے بحران پہلے بھی آتے رہے ہیں۔ پہلے کمیشن بنتے تھے، لیکن، بات آگے نہیں بڑھتی تھی۔ لیکن، ہم نے مافیاز کو بے نقاب کرنا ہے جس نے ملک میں غریب کا خون چوسا اور ملک کو نقصان پہنچایا''۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے اشتہاری ملزمان بانی متحدہ الطاف حسین اور محمد انور کے خلاف عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ڈیسٹو پاکستان آرمی کیا چیز ہے؟ ڈیسٹو کسی آرمی افسر کی نجی کمپنی ہو گی؟َ جس پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ڈیسٹو فوج کے اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن (ایس پی ڈی) کی ذیلی کمپنی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جو دکانیں سیل کی گئی ہیں انہیں کھول دیں۔ چھوٹے تاجر کرونا کے بجائے بھوک سے ہی نہ مر جائیں۔ عید کے موقع پر ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کی جائیں۔ بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔
بیس نکاتی معاہدے میں کہا گیا تھا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین یا دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ صاف فرش پر نماز پڑھی جائے گی۔ جو لوگ گھر سے اپنی جائے نماز لا کر اْس پر نماز پڑھنا چاہیں، وہ ایسا ضرور کریں۔ نماز سے پیشتر اور بعد میں مجمع لگانے سے گریز کیا جائے
ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنے اوپر عائد نقل و حرکت کی پابندیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 2004 میں مبینہ طور پر ایٹمی سازوسامان کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گھر پر نظر بند کر دیا گیا تھا۔
سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں قتل کے مقدمات میں 142 اعشاریہ 1 فی صد اضافہ نوٹ کیا گیا جب کہ اغوا کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے فوجی سربراہ سے گفتگو کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یونیسیف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے 40 ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔
نیو نیوز کو چند روز قبل پیمرا نے بند کر دیا تھا۔ پیمرا نے نیو ٹی وی کی بندش کی وجہ غیر قانونی طور پر نیوز اور حالاتِ حاضرہ کا مواد نشر کرنا بتایا تھا۔
میجر محمد اصغر طورخم بارڈر کراسنگ پر کرونا وائرس سے بچاؤ لوگوں کی سریننگ کی نگرانی کے فرائض سرانجام رے رہے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کلبھوشن کے معاملے پر بھارتی وکیل ہریش سالوے کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وکیل کے تین مئی کو آن لائن لیکچر میں دیئے گئے بیانات کو نوٹ کیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اقلیتی کونسل کے قیام کے فیصلے پر عمل در آمد کے لیے شعیب سڈل کمیشن تشکیل دیا تھا۔ تاہم وزارتِ مذہبی امور نے کمیشن سے مشاورت کے بغیر اقلیتی کمیشن کی تشکیل کی سمری کابینہ کو بھجوا دی۔
تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند، گلی محلوں اور دیہات کی دکانیں اور چھوٹے کاروبار سحری سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت، فی الحال ریلوے اور فضائی آپریشن بحال نہ کرنے کا فیصلہ
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کرونا کی وبا کے پیشِ نظر وطن واپسی کی خواہش مند ہے۔ لیکن ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے 50 فی صد مسافروں میں وائرس کی تصدیق کے بعد حکومتی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کام کچھ نہیں کیا لیکن ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ کسی چیز میں شفافیت نہیں۔ اربوں روپے کا سامان خریدا جا رہا ہے۔ آڈٹ ہوگا تو اصل بات سامنے آئے گی۔
سوئیڈن میں مقیم ساجد حسین کے قریبی دوست تاج بلوچ نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کی طرف سے اب تک کسی کو ملزم قرار نہیں دیا گیا۔ اور نہ ہی کسی پر شک کا اظہار کیا گیا ہے۔
نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ جن میں سے 16 ہزار 817 کیس مثبت آئے ہیں۔ یوں ٹیسٹ مثبت آںے کی شرح لگ بھگ آٹھ فی صد ہے۔
حکومت پر اپوزیشن اور عوام کی طرف سے قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی کہ بین الاقوامی سطح پر کم قیمتوں کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جا رہا۔ اس وقت عالمی منڈی میں پیٹرول 14 ڈالر فی بیرل میں دستیاب ہے۔
عالمی یوم صحافت سے قبل جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2019 بھی صحافیوں کے لیے مشکل سال رہا۔ 2019 میں فرائض کی انجام دہی کے دوران سات صحافی جان کی بازی ہار گئے جب کہ صحافیوں کے خلاف تشدد کے 91 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید لوڈ کریں