عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
پاکستان سے باہر اس وقت پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور اُنہیں واپس لانے کے لیے اب تک 17 فلائٹس چلائی گئی ہیں۔ مشکلات کے شکار پاکستانیوں کے بقول، "ان کے پاس کھانے پینے کے وسائل ختم ہو چکے ہیں۔ اگلے دن کیسے گزریں گے، سمجھ نہیں آر ہا۔"
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملزمان جن کی عمر 55 سال سے زیادہ ہے وہ رہائی کے مستحق ہوں گے۔ رہائی کی خصوصی رعایت کا اطلاق خواتین اور بچوں پر بھی ہو گا۔ ماضی میں کریمنل ریکارڈ نہ رکھنے والے ملزمان بھی رہائی کے مستحق ہوں گے۔
حکومتِ نے کاروبار زندگی متاثر ہونے کے سبب ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو فی خاندان 12 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس رقم کی فراہمی رواں ہفتے شروع ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کیا ہے۔ خسرو بختیار سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا قلم دان واپس لے لیا گیا۔ جہانگیر ترین کو بھی چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کے بحران میں زیادہ فائدہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔ انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56کروڑ روپے حاصل کیے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے قریبی عزیز نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے۔
ماہرین پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں کر رہے ہیں، جنہیں کرونا وائرس کے باعث شدید معاشی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان میں صنعتیں بند ہونے سے تیل کی مصنوعات کی کھپت کم ہونے سے آئل ریفائنریز بھی بند کی جا رہی ہیں۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ جیلوں میں وائرس پھیلا تو الزام سپریم کورٹ پر آئے گا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے قانون کو دیکھنا ہے۔ کسی الزام کی پرواہ نہیں۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان کر رہا ہوں۔ یہ فورس، فوج اور انتطامیہ کے ساتھ مل کر وبا کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرے گی۔
صوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے صوبوں کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ہائی کورٹس کی طر۔ف سے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں درخواست گزار اسلام آباد میں ہیں جبکہ نیب کی جانب سے کراچی کی احتساب عدالت میں ایم ڈی پی ایس او تقرری ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ سے آنے والے 170 مسافروں کو 24 گھنٹوں میں ٹیسٹ کیا گیا اور تمام افراد کے نتائج منفی آنے کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ٹائیگر فورس کے لیے اب تک اعلان کردہ تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل کے ذریعے ان تمام افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی جو رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرنے اور کھانے کی فراہمی لیے حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ زیادہ لوڈ برداشت کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن سرکاری دفاتر کھلے ہیں۔ سڑکوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہری انتظامیہ مزید کیا اقدامات کر رہی ہے؟ جانتے ہیں عاصم علی رانا کی اس رپورٹ میں۔
غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 150 ارب روپے چار مہینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔ غریبوں کو تین ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار نے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا اور این ڈی ایم اے کے چئیرمین لیفٹننٹ جنرل افضل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت وافر مقدار میں خوراک کے وافر ذخائر موجود ہیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈویژن اینڈ اسٹریٹجیک پالیسی معید یوسف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ پی آئی اے کی کچھ پروازیں پاکستان سےباہر ہیں ان کو واپس آنے کی اجازت ہوگی۔
ڈبلیو ایچ او کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو وائرس سے متاثرہ افراد کو ٹریس کرنے کے لیے ٹیسٹ جاری رکھنے چاہئیں۔ یہ ایک نئی بیماری ہے، ہمیں اس کے بارے میں مکمل آگاہی کی ضرورت ہے۔
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن محدود کر دیا گیا ہے۔ مختلف ٹرینیں بند کرنے کے علاوہ صوبہ سندھ کی حکومت نے انٹر سٹی بس سروس بھی معطل کر دی ہے۔
مزید لوڈ کریں