عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
اس صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب صرف ایران سے آنے والے زائرین ہی نہیں بلکہ ان سے مقامی طور پر بھی عام لوگوں میں یہ بیماری پھیل رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گانا گنگنا کر کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کا مقابلہ کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کرونا وائرس پاکستان میں ایئر پورٹس اور بارڈرز کے راستے آیا۔ کرونا وائرس پاکستان میں پیدا نہیں ہوا۔ ملک میں کرونا وائرس آتا رہا کسی کو فرق نہیں پڑا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں سے 97 فیصد مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں اور صرف تین فیصد اموات کا امکان ہے۔ یہ وائرس پھیلے گا لیکن ہمیں اس سے لڑنا ہے۔
جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ "نیب میں یا تو اہلیت نہیں یا اس کی نیت خراب ہے۔ نیب کے پاس ضمانت خارج کرنے کی کوئی بنیاد نہیں۔"
ینگ فارمسسٹ ایسوسی ایشن نے ماسک کی برآمدگی کا الزام معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے عہدے داران پر عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت اشتہارات کےذریعے بھی میڈیا کے اداروں پر دباؤ بڑھا رہی ہے جس کے ساتھ ناپسندیدہ صحافیوں کو نوکریوں سے بھی برخاست کیا جا رہا ہے۔ غیر حکومتی عناصر کی طرف سے میڈیا پر دباؤ میں کمی آئی ہے لیکن یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
پاکستان نے ایف-16 طیاروں پر انحصار کم کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھی بنائے ہیں۔ لیکن پاکستان کی فضائی طاقت کا زیادہ انحصار اب بھی ایف-16 طیاروں پر ہے۔
وفاق کے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ وفاق کی رائے میں یہ رقم نہ وفاقی حکومت کی ہے، نہ سندھ حکومت کی اور نہ ہی عدالت کی۔ اس رقم پر حق سندھ کے عوام کا ہے۔
ریڈیو پاکستان نے اپنی دو ٹوئٹس میں کہا کہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر پاکستان مخالف قوتوں کے سہولت کار ہیں۔ جو پاکستان میں افغانستان کے ذریعے بھارتی ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس منیب کا کہنا تھا کہ صرف ایف آئی آر اور اعتراف جرم کوئی شواہد نہیں ہیں۔ ملٹری قواعد میں جرم تسلیم کرنا قبول نہیں کیا جاتا۔
مقدمے میں درج کی گئی دفعات میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی دفعہ 298 شامل ہے۔ جس کے تحت جرم ثابت ہونے پر ایک سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت دے دی ہے۔ لہذٰا اسے اُصولی طور پر این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ لیکن یہ اجازت مشروط ہے جس میں نفرت اور اشتعال انگیز مواد لانے پر پابندی ہو گی۔
اسلام آباد کی ایک مسجد میں سات مذہبی جماعتوں کے علما نے آٹھ مارچ کو مشترکہ طور پر 'حیا مارچ' کا اعلان کیا ہے۔ مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ عورتوں کے حقوق کے نہیں بلکہ بے حیائی کے خلاف ہیں۔
دوران سماعت چین میں موجود طلبہ کے والدین نے کمرہ عدالت میں رونا شروع کردیا اور کہا کہ ایران سے آنے والے ہزاروں زائرین کے لیے کوئٹہ میں الگ جگہ بنا دی گئی۔ ہمارے بچے بھی اسی طرح یہاں لا کر کسی بھی جگہ رکھ لیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سینئر سائنٹفک افسر نے کہا ہے کہ چین سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے کوئی خطرہ نہیں ہے، کیونکہ تمام افراد کو چودہ دن تک قرنطینہ میں رکھنے کے بعد سفر کی اجازت ہوتی ہے۔ اس کے باوجود تمام مسافروں کی سکریننگ کی جاتی ہے۔
کرنل ریٹائرڈ انعام الرّحیم کی رہائی کے حکم کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت میں سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کرنل انعام کو رہا کر دیا ہے لیکن وہ زیرِ تفتیش ہیں۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لائیو شو کے دوران غیر اخلاقی گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے نیو نیوز سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کی ہے۔ مصنف خلیل الرحمن قمر نے شو کے دوران صحافی ماروی سرمد کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی تھی۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے اور اب وہ ایک مجرم ہیں۔ نواز شریف کو پاکستان واپس بھیجا جائے تاکہ وہ اپنی سزا پوری کر سکیں۔
پاکستان میں 'ڈیجیٹل رائٹس' کے حوالے سے کام کرنے والے 100 سے زائد افراد اور تنظیموں نے 'آن لائن ہارمز رولز 2020' پر حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تنظیموں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت یہ رولز واپس نہیں لیتی، اس وقت تک مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
مزید لوڈ کریں