عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان نے 80ہزار جانوں کی قربانی دی اور 180 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فوج نے 1200 سے زائد آپریشن کیے، جبکہ ڈیڑھ لاکھ انٹیلی جنس آپریشن کیے گئے
ملزم پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 980-A اور 11-W کے تحت فرقہ ورانہ نفرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر توہین مذہب کے قوانین کی شق 298-A کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔
یہ فیصلہ منگل کو پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے نواز شریف کو علاج کے لیے آٹھ ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن اب 16 ہفتے گزر چکے ہیں۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے موقف اختیار کیا کہ وہ صدارتی ریفرنس پر اعتراضات کا اظہار کر چکے ہیں۔ لہذٰا اُن کی جانب سے وفاقی حکومت کی نمائندگی کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہو گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں داخل کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کئی نمایاں شخصیات نے آف شور کمپنیوں کے ذریعے غیر ملکی جائیداد کو چھپاپا اور موجودہ وزیر اعظم بھی ان میں شامل ہیں۔
انور منصور خان نے تحریری استعفیٰ صدر عارف علوی کو ارسال کر دیا ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ پاکستان بار کونسل کی سفارش پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
بدھ کو سماعت کے دوران عدالت نے بغیر تیاری آنے پر اٹارنی جنرل انور منصور کی سرزنش بھی کی۔ انور منصور خان کے منگل کو صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست سے متعلق ایک دعوے کو عدالت نے قابل اعتراض قرار دیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت اس بار نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں۔ شاداب کہتے ہیں دو مرتبہ ایونٹ کی چیمپئن رہنے والی ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ ان کی کوشش ہو گی تیسری مرتبہ بھی ٹائٹل اپنے نام کریں۔ مزید دیکھیے عاصم علی رانا کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اس سوال کے جواب پر کہ کیا ریاست کو پتا ہے کہ احسان اللہ احسان یہاں سے چلا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ریاست اس معاملے سے باخبر ہے اور اس پر بہت کام ہو رہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ 25 افراد کے احتجاج سے تو کچھ نہیں ہوتا۔ نہ ریاست اور نہ عدلیہ اتنی کمزور ہے کہ کسی کے کہنے پر ان کو کچھ فرق پڑے۔
پاکستان میں افغان مہاجرین کے قیام کو 40 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں 14 لاکھ رجسٹرڈ اور مزید کئی لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین موجود ہیں جو اپنے وطن واپس نہیں جانا چاہتے۔ مزید دیکھیے عاصم علی رانا کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
چند روز قبل وہ طبیعت بہتر ہونے پر وہ اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے اور آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے
عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے کرپشن کے باعث فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کسی کے اشارے پر حکومت گرانے کا اعتراف کر کے ملک سے غداری کی ہے۔ لہذٰا اُن کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بچوں پر تشدد فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزارتِ داخلہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے مطابق، سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد اور بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا۔ گوگل، فیس بک اور انسٹا گرام سمیت دیگر کمپنیوں کو اپنے قوانین سے آگاہ کر رہے ہیں۔ لیکن، اُن کی خواہشات پر مبنی قوانین نہیں بنا سکتے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی مخالفت کے باوجود وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا قواعد میں ترمیم کر دی ہے۔ جسے پارلیمان سے منظور کرانے کی ضرورت نہیں۔
سپریم کورٹ میں بدھ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی زیرِ صدارت ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ارشد ملک کو پی آئی اے یا ایئر فورس میں رہنے کا آپشن دیں۔ عدالتی حکم کے خلاف تعیناتی کیسے ہو سکتی ہے؟ ارشد ملک پہلے سے ایئر فورس میں ملازم ہیں۔ ارشد ملک کو نئی ملازمت کیسے دی جا سکتی ہے؟
بیرون ملک مقیم گل بخاری کا کہنا ہے کہ انہیں نوٹس موصول نہیں ہوا۔ جب نوٹس آئے گا تو وہ اس حوالے سے قانونی طریقہ کار اختیار کریں گی۔ یہ صرف آواز بند کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ریاست اپنے شہریوں کی ذمہ داری لے۔ عدالت کوئی حکم جاری نہیں کرے گی۔ جو کرنا ہے وزارتِ خارجہ نے کرنا ہے۔
مزید لوڈ کریں