عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
ہائی کورٹ نے 'پی ایم ڈی سی' کی جگہ لینے والے نئے ادارے پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کا فرار ہماری حکومت کی نااہلی، ناکامی یا گٹھ جوڑ کی ایک اور مثال ہے۔ حکومت کو احسان اللہ احسان کے ملک سے فرار کا جواب دینا ہو گا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائے گی۔
مولانا عبدالعزیز لال مسجد کی خطابت چھوڑنے پر تیار ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کہتے ہیں کہ لال مسجد کا خطیب اسلام آباد انتظامیہ تعینات کرے گی۔
مولانا عبدالعزیز نے اُنہیں دوبارہ لال مسجد کا خطیب مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے جمعہ سے مسجد کے باہر علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ کسی کو بھی مسجد کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور فواد چوہدری کی قرارداد کی مذمت، پیپلز پارٹی نے بھی قرارداد کی مخالفت کر دی۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ سرِ عام پھانسی کو قبول نہیں کرے گا۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کو 2023 تک 122 کھرب 61 ارب روپے کا اندرونی جب کہ 28 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے زائد بیرونی قرض واپس کرنا ہے۔
سیاسی وسماجی حلقوں بالخصوص پشاور کے آرمی پبلک سکول کے متاثرین نے قاری احسان اللہ احسان کے سیکیورٹی اداروں کی تحویل سے فرار ہونے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنا پیمرا کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی پالیسی عوام کے منتخب نمائندوں کی طرف سے آنی چاہیے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے وکیل نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ 31 جولائی 2020 تک مکمل ہو جائے گا۔ وکیل کے بقول، بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے وہ فیصلہ دیا جو درخواست گزار نے مانگا ہی نہیں تھا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کے مطابق کوئی بھی چینی یا پاکستانی 14 دن کے مانیٹرنگ پیریڈ کے بغیر چین نہیں چھوڑ سکتا۔اس قدم کی وجہ سے ہمارے بچے محفوظ ہوگئے ہیں۔چین میں متاثرہ چار پاکستانی شہریوں کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگرحکومت نے کچھ غلط کیا ہے تو جواب دینا ہوگا۔ اس مقدمے کی تہہ تک جائیں گئے۔ موجودہ حکومت سے یہ توقع نہیں تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فوکل پرسن کے مطابق فی الحال پروازوں کو دو فروری تک معطل کیا جا رہا ہے۔ وزارت صحت سمیت دیگر محکموں کی طرف سے جو ہدایات موصول ہوں گی ان کے مطابق آئندہ کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کے مطابق چین میں موجود پاکستانی افراد کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ پاکستانی عوام کا بھی خیال رکھنا ہے اور اسی کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔
پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر رحیم خان کے قریب 30 اکتوبر کو تیز گام ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ سلنڈر پھٹنے کو قرار دیا گیا تھا۔
ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے وزیرِ ریلوے شیخ رشید کی سرزنش کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ "جیسے ریلوے چلائی جا رہی ہے، ایسی ریلوے کی ضرورت نہیں۔ آپ کا سارا کچا چٹھا ہمارے سامنے ہے۔"
ڈرامہ سیرئیل کے ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے ٹوئٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کی نظر میں الیکشن کمیشن کوئی عدالت یا ٹریبونل نہیں۔ اکبر ایس بابر کا 2011 سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ انہیں شو کاز نوٹس جاری کیے گئے۔ انہیں پی ٹی آئی سے نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈراموں کے ماہرین سے مشورہ لیں گے۔ ہم کوئی بھی رائے کسی دباؤ میں آ کر نہیں دیں گے۔ فیصلہ دینا صرف متعلقہ اداروں کا کام ہے، ہم فلم 'زندگی تماشا' کے بارے میں فیصلہ نہیں صرف رائے دیں گے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چین سے آنے والی تمام پروازوں پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی مسافر کو سکریننگ کے بغیر ائیر پورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ وائرس کے ٹیسٹ کے لیے بیرونی ملک لیبارٹریوں سے رابطے میں ہیں۔
مزید لوڈ کریں