عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کی وجہ سے کی گئی ہے۔
کرنل انعام کی رہائی کے لیے اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ملزم کو رہائی کے لیے پاسپورٹ جمع کرانا اور لیپ ٹاپ کا پاس ورڈ دینا ہو گا۔ تاہم ملزم کے وکیل طارق اسد نے اس شرط پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انعام الرحیم کا لیپ ٹاپ تو اُن کے گھر پر ہی ہے تو پھر پاس ورڈ کس لیے چاہیے؟
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن میں اضافہ ہوا اور پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں مزید ایک درجہ تنزلی ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آنے والی امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا و وسطی ایشیا، ایلس ویلز نے ’’ایک مرتبہ پھر سی پیک کے حوالے سے منفی رد عمل دیا‘‘
ملزم کو رہائی کے لیے پاسپورٹ جمع کرانے اور لیپ ٹاپ کا پاس ورڈ دینے کا کہا گیا ہے۔ تاہم ملزم کے وکیل طارق اسد نے اس شرط پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انعام الرحیم کا لیپ ٹاپ تو اُن کے گھر پر ہی موجود ہے تو پھر پاس ورڈ کس لیے چاہیے؟
سرمد سلطان کھوسٹ نے وضاحت کی ہے کہ 'زندگی تماشا' میں ایسا کچھ نہیں جسے مذہبی، سیاسی یا سماجی اعتبار سے قابلِ اعتراض قرار دیا جاسکے۔
حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کوئی ایئر مارشل پی آئی اے کو کیسے چلائے گا۔ بہتر ہے ایئر مارشل صاحب 'پیک اپ' کر لیں۔ حکومت طریقہ کار کے مطابق پی آئی اے کا نیا سربراہ تعینات کرے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ممبران کے لیے ختم نبوت کا حلف نامہ جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے اعلان کیا ہے کہ مسلمان ممبران 31 جنوری تک حلف نامہ جمع کرائیں۔
افسران کو ہٹانے کے طریقہ کار پر ریٹائرڈ پولیس افسروں کی تنظیم کے عہدے دار کمال الدین ٹیپو کا کہنا تھا کہ اس مقصدکے لیے پبلک سیفٹی کمشن کا ادارہ موجود ہے جہاں کسی بھی افسر کو ہٹانے کے لیے شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔ لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق سابق آرمی چیف آرٹیکل چھ کے تحت مجرم ہیں اور انہیں اپیل دائر کرنے کے لیے پہلے گرفتاری دینا ہو گی۔ رجسٹرار آفس نے پیپر بک کی تیاری کے لیے دو ہفتوں کا وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کردی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کا الزام ثابت ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت جماعت کے 86 کارکنوں کو مجموعی طور پر 4 ہزار 738 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے جب کہ سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
سابق صدر و آرمی چیف نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ متعدد موذی امراض میں مبتلا ہیں۔ وہ مفرور نہیں شدید بیمار ہیں۔ ان کو سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت نے غداری کیس کا ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 مرتبہ خلاف ورزی کی۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں جوتا لے آئے۔ پاکستان میڈیا میں پہلی مرتبہ اس طرح کا واقعہ پیش آیا جس میں حکومت نے براہ راست فوجی بوٹ کا استعارہ، جو پاکستان فوج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اسے پروگرام کے دوران سامنے ڈیسک پر رکھ دیا۔
سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا حکم معطل کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ملزم کے خلاف مواد موجود ہے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت سے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی
عدالت نے ان کیمرہ سماعت اور لاہور ہائی کورٹ کا کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی اٹارنی جنرل کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ کی اٹارنی جنرل کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت
لاہور ہائی کورٹ نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی رہائی کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
پنجاب کے شہر قصور میں دو سال قبل جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کم سن بچی زینب کی دوسری برسی کے موقع پر بل منظور کیا گیا۔ جس کے تحت بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے مقدمات تین ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔ 1099 کے نام سے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔
کونسل کے مطابق نیب قانون سنگین قسم کے امتیاز پر مبنی ہے۔ قومی احتساب بیورو کا ملزمان کو ہتھکڑی لگانا، میڈیا پر تشہیر کرنا اور حراست میں رکھنا غیر شرعی ہے۔
مزید لوڈ کریں