سائرہ افضل تارڑ نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ زیکا وائرس کی تشخیص اور اس خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ سے تکنیکی مدد طلب کی ہے۔
افغان تجزیہ کار ہارون میر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ جب سے اشرف غنی نے منصب صدارت سنبھالا۔ اُنھوں نے طالبان سے امن مذاکرات پر بہت زور دیا ہے۔
پاکستانی وفد اپنے دورہ بھارت کے دوران ہما چل پردیش کے وزیر اعلیٰ اور دھرم شالا میں پولیس حکام سے ملاقات کرے گا۔
رضوان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کے موکل نے صرف فیس بک پر لگے ایک مواد کو 'لائیک' کیا تھا اور خود اسے شائع نہیں کیا، رضوان حیدر اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
حافظ طاہر اشرفی نے وائس آف امریکہ سے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوپ کا پاکستان آنا ناصرف مسیحی برادری کے لیے اہم ہو گا بلکہ یہ بین الامذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہو گا۔
وزیراعظم نواز شریف کا پوپ فرانسس کے نام پیغام لے کر ویٹیکن جانے والے وفد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف کے علاوہ وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ کامران مائیکل بھی شامل ہیں۔
اگرچہ یہ واضح نہیں کہ ٹی وی چینلز نے حکومت کی ہدایت پر یا سیلف سینسر شپ کے تحت یعنی خود ہی اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا مگر ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا میں غیر معمولی طور پر خاموشی چھائی رہی۔
پاکستان میں سینیئر تجزیہ کار حسن عسکری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ بات چیت کے ایسے دور میں پاکستان دیگر امور کے ساتھ ساتھ سکیورٹی امور کے بارے میں امریکہ کو اپنے موقف سے آگاہ کر سکتا ہے اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں سہولت میسر آتی ہے۔
افغانستان کی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی ولسی جرگہ کے اسپیکر وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس حوالے سے خطے کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے اتوار کو وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذیلی کمپنی کے قیام کا مقصد پی آئی اے کی کارکردگی اور سروسز کے ساتھ ساتھ اس کے معاشی حالات کو بھی بہتر بنانا ہے۔
ڈپنی کمشنر عثمان احمد نے بتایا کہ اس وقت قراقرم ہائی وے کی حفاظت 250 جوانوں پر مشتمل قراقرم ٹاسک فورس کر رہی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان ملاقات 15 جنوری کو اسلام آباد میں طے تھی تاہم بھارت کے سرحدی قصبے پٹھان کوٹ میں واقع فضائیہ کے اڈے پر جنوری کے اوائل میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد یہ مذاکرات ملتوی کر دیے گئے۔
اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے اور ان کے بقول آنے والے سالوں میں ملک کی پائیدار اقتصادی اور صنعتی ترقی کے لیے سول جوہری توانائی پاکستان کے لیے اشد ضروری ہے۔
انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کے بقول لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسی شدت پسند تنظیمیں داعش کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں۔
حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی ہر سال بہتر حصول روزگار کے لیے ملک سے باہر جاتے ہیں اور اُن سمیت پہلے سے موجود بیرون ملک پاکستانیوں کو دوران ملازمت کئی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
مذہبی امور اور بین الامذاہب ہم آہنگی کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے وائس امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ صدر اوباما کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے کہا کہ ’’پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنا چاہیئے مگر اپنے شہریوں کو بنیادی آزادیوں اور قانون کے مطابق کارروائی کے حق سے محروم کرنا غیر قانونی اور انتہائی گمراہ کن حکمت عملی ہے۔‘‘
عمردراز کا موقف ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو پسند کرتا ہے اور اسی وجہ سے اس نے اپنے گھر کی چھت پر بھارتی پرچم لہرایا تھا۔
باچاخان یونیورسٹی کے رجسٹرار حامد خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیر کو یونیورسٹی انتظامیہ کے ایک اجلاس میں دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آنے والی صورت حال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
حالیہ مہینوں میں پاکستان اور روس کے درمیان دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان نے روس سے کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
مزید لوڈ کریں