صدر ممنون حسین نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
پنجاب حکومت کے ایک ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل علیم چھٹہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا دونوں مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے۔
پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام ساٹھے پانچ بجے تک جاری رہی۔
30 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور فوج کے لگ بھگ تیرہ سو اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نشے کی حالت میں ایک نجی فضائی کمپنی کے جہاز کو اڑا کر طیارے پر سوار ایک سو سے زائد افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
امریکہ پہنچنے کے بعد پاکستان فوج کے ترجمان لفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ںے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ خطے کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں جنرل راحیل شریف کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
لال مسجد کے اردگرد نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔
سرفراز بگٹی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان میں امن کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا کام سونپا ہے اور انہیں مذاکرات کا پورا اختیار حاصل ہے۔
بظاہر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارلیمانی جماعتوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور توقع کی جارہی ہے اس کے نامزد امیدوار ایاز صادق ایک بار پھر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو جائیں گے۔
طاہر حسین مشہدی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے آٹھ سینیڑوں نے اپنے استعفی واپس لے لیے ہیں اور اب وہ ایوان بالا کی معمول کی کارروائی میں حصہ لیں گے۔
پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے "این ڈی ایم اے" کے ترجمان احمد کمال نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ دو نومبر سے ملک کے شمالی علاقوں بشمول زلزلہ متاثرہ علاقوں میں کم اور درمیانے درجے کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
چینی عہدیدار ایک ایسے وقت پاکستان اور بھارت کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں جنوب ایشیائی حریف ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اسلام آباد میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کوپاکستانی دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے احتجاج کیا گیا۔
سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر عابد سہلری کہتے ہیں کہ اتنے بڑے منصوبے کے حوالے سے تحفظات اور اختلافات کی ایک وجہ حکومت کی جانب سے منصوبے کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی سنجیدہ کوششوں کا نا ہونا ہے۔
پاکستان کی طرح سعودی عرب کو بھی حالیہ مہینوں میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کا سامنا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان واقعات میں مبینہ طور پر شدت پسند تنظیموں ’داعش‘ اور ’القاعدہ‘ سے منسلک عسکریت پسند ملوث ہیں۔
دوسری طرف وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کی حزب اختلاف کی ایک بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ایک بار پھر کہا کہ وہ ان کے بقول مخالفت برائے مخالفت کی سیاست ترک کر کے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے مسئلے پر بھی بات کی جائے گی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز رواں ماہ کے اواخر میں امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ صدر براک اوباما کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
واشنگٹن پوسٹ کے کالم میں کہا گیا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں امریکہ بھارت سول جوہری معاہدے کی طرز پر پاکستان کے ساتھ بھی ایک جوہری معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
اس کی ایک بڑی وجہ پورے ملک اور خصوصاً افغان سرحد سے ملحق قبائلی علاقوں میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورت حال کو قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید لوڈ کریں