وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی نویں بڑی افرادی قوت ہے جس میں اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
پاکستان میں حالیہ برسوں میں انسداد پولیو مہم میں حصے لینے والے رضا کاروں اور ان کی سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ یہ مہم بھی شدید متاثر ہوئی۔
گزشتہ ہفتے پاکستان اور ایران کی سرحد پر فائرنگ کے واقعات میں دونوں جانب سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سفارتی تعلقات میں کچھ تلخی آئی تھی۔
عالمی ادارہ خوراک ’ڈبلیو ایف پی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی نصف آبادی غذائی قلت کا شکار ہے کیوں کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر درکار خوراک سے کم مقدار میں کھانے کو ملتا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت برائے قومی ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ کہ ملک میں ایبولا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک حکمت علمی تیار کر لی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ اُن افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں پر ہو گی جہاں ایبولا وائرس موجود ہے۔
ڈی ایس پی کے بقول ایف آئی آر میں سابق وزیراعظم کے بیٹے علی قادر گیلانی کا نام شامل نہیں اور نہ ہی اس بابت مدعی کی طرف سے کچھ کہا گیا۔
ملکی تاریخ کے ایک طاقتور زلزلے کے نو سال پورے ہونے پر بدھ کو پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
فیض اللہ کو جلال آباد کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر مصدقہ سفری دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہونے کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔
سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ کہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ مسائل ایسے نہیں ہیں جنہیں حل نا کیا جا سکے۔
ایگری فورم پاکستان کے سربراہ ابراہیم مغل نے بتایا کہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گنے، چاول اور کپاس کی فصلوں کے علاوہ سبزیوں اور چارے کے کھیت بھی سیلابی ریلے کی زد میں آئے جب کہ ہزاروں مویشی بھی اس کا شکار ہوئے۔
اُدھر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بدھ کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بحریہ کی ایک اہم تنصیب نیوی ڈاک یارڈ پر ہونے والا دہشت گرد حملہ اندرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
پاکستان ’ٹورزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ "پی ٹی ڈی سی" کے سربراہ چودھری کبیر احمد خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبہ دہشت گردی کے باعث پہلے ہی متاثر تھا لیکن حالیہ سیاسی کشیدگی نے سیاحت کے شعبے کو مزید متاثر کر دیا۔
سراج الحق کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اگر دونوں فریق پارلیمان کو ضامن منانے پر تیار ہیں تو سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
دھرنے کے شرکا کی اکثریت پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مقیم ہے جنہیں دھوپ، گرمی اور بعض اوقات بارش کا سامنا بھی رہتا ہے۔
پیر کو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں صدارتی انتخاب کے بعد کی صورت حال اور پاکستان افغانستان سرحد کی نگرانی کے بارے میں بات چیت کی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ پوی قوم کی مدد سے ملک سے "دہشت گردی کی لعنت" کو ختم کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں مختلف اہم راستوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کے علاوہ ان کے روز مرہ معمولات میں بھی خلل پڑا ہے۔
اسلام آباد میں مختلف اہم راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کے علاوہ ان کے روز مرہ معمولات میں بھی خلل پڑا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق طرابلس اور بن غازی میں دو امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں وطن واپسی کے خواہشمند سینکڑوں پاکستانی مقیم ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اُمور خارجہ طارق فاطمی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت ڈرون حملوں کو پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اگر یہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جائے تو اس کے زیادہ فوائد ہیں۔
مزید لوڈ کریں