شمسی توانائی کے استعمال سے پانی کی فراہمی کے منصوبوں سے یہاں کے لوگوں کے کئی دیگر مسائل میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان سکیورٹی فوررسز اور غیر ملکی افواج کی کم تعداد میں تعیناتی سے شدت پسندوں کو سرحد پار کارروائیاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے منگل کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس معاملے پر لیبیا میں پاکستان کا سفارت خانہ گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل کام کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق 35 سالہ شبانہ گھر سے یہ کہہ کر نکلی کہ وہ اپنے میکے جا رہی ہے، لیکن اُس نے دریائے کابل میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں سوئس حکام سے مذاکرات کے کئی مراحل ہوں گے اور رقم کی پاکستان واپسی میں تین سے چار سال لگ سکتے ہیں۔
اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’جہاں تک حقانی (نیٹ ورک) کا تعلق ہے تو میں یہ واضح کر چکا ہوں کہ یہ آپریشن سب کے خلاف اور میں دوبارہ کہوں گا کہ یہ تمام دہشت گردوں کے خلاف ہو رہا ہے۔‘‘
اسلام آباد میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ضمن میں حکومت پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔
عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
فوج اور حکومت کے درمیان اختلاف رائے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ ان اداروں کے درمیان کوئی اختلاف ہے۔
فضائی آلودگی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس اضافے میں بہت سے عوامل کارفرما ہیں لیکن اس کا سب سے زیادہ ذمہ دار انسان خود ہے۔
پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے وابستہ صحافی فیض اللہ خان کو یہ سزا سفری دستاویزات کے بغیر افغانستان داخل ہونے پر سنائی گئی۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومین رائٹس واچ ’ایچ آر ڈبلیو‘ نے تحفظ پاکستان قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اسے واپس لے۔
چین کے مسلم آبادی والے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمان آباد ہیں اور حالیہ مہینوں میں یہاں تشدد کے کئی واقعات بھی سامنے آئے۔
پاکستان کی طرف سے یہ بیان ابتدائی نتائج میں اشرف غنی کی اکثریت کے بعد اُن کے مدمقابل دوسرے افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی طرف اسے تسلیم نہ کرنے اور اپنی فتح کا اعلان کرنے کے تناظر میں سامنا آیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف یہ یقینی بنائیں کہ یہ قانون واپس لیا جائے اور اس کی جگہ ایک ایسا قانون بنایا جائے جو انسداد دہشت گردی کی جنگ میں بینادی انسانی حقو ق کا تحفظ کرے
ایمریٹس ائیر لائنز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ فیصلے تک پشاور کے لیے پروازیں معطل رہیں گی۔
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد سے متعلق جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک اپنا علاقہ چھوڑ کر آنے والوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کہا کہ سابق فوجی صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے یا نا نکالنے کا فیصلہ وفاق کی درخواست کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ دنیا میں مہاجرین کی سب سے بڑی آبادی کی تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک میزبانی کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی قدر کرتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا تھا کہ سیہون کی اپنی آبادی لگ بھگ پچاس ہزار ہے لیکن عرس کے موقع پر ان کے بقول تقریباً 15 لاکھ افراد یہاں موجود ہوتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں