اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی اُمور کی نائب سیکرٹری جنرل کیونگ و ہاکانگ نے بتایا کہ سلامتی کے خدشات کے باعث یہ پاکستانی خاندان واپس نہیں جا پا رہے ہیں۔
تسنیم اسلم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’’کچھ دھمکیاں ملی تھیں اور ہم نے یہ معاملہ نئی دہلی میں بھی، اور اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمیشن کے سامنے اُٹھایا ہے۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پرامن ماحول کے قیام کے لیے کوششیں کر رہا ہے تاکہ اقتصادی ترقی کا اہم قومی مقصد حاصل کیا جا سکے۔
ضلعی پولیس کے قائم مقام سربراہ صادق حسین بلوچ نے بتایا کہ زہریلے پانی میں دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین، ایک کم عمر لڑکی اور پانچ مرد شامل ہیں۔
پاکستان کی وزارت خزانہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ عالمی بینک سے یہ قرض آئندہ پانچ سالوں میں اقساط کی صورت میں ملے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا جو اپنے متبادل نام سے مالی وسائل اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔
نواز شریف نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ ملکی استحکام پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اہل تشیع بالخصوص ہزارہ شیعہ برادری کے علاوہ احمدی اور مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف تشدد کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تسنیم اسلم نے بتایا کہ یہ دورہ وزیراعظم نواز شریف کے سرکاری دورہ ایران کی تیاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ جیمز ڈوبنز پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے فوکل پرسن بھی ہیں اور اُن سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔
گزشتہ برس پولیو سے متاثرہ 91 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ رواں سال یہ تعداد پہلے چار مہینوں میں 47 تک پہنچ چکی ہے۔
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ موسم گرما میں گزشتہ سال کی نسبت لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی ہو گی۔
جیفری بیکن کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو تعلیم کی فراہمی امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا ایک مقصد ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فوجی کمانڈروں نے افغانستان سے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔
پاک ایران مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز منگل سے ہو رہا ہے جس میں حصہ لینے کے لیے پاکستانی بحریہ کے جہاز ایران کی بندر گاہ بندر عباس پہنچ گئے ہیں۔
سینیٹر عثمان سیف اللہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پڑوسی ملک میں پرامن انتقال اقتدار کے اثرات سے یہ خطہ مستفید ہو۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ انتخابات کی کامیابی کے لیے افغان الیکشن حکام کی کوششوں میں دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کریں گے۔
خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں خصوصاً سرکاری درسگاہوں کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پینٹاگون پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سامان دے سکتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اب اپنے جوہری اثاثوں کی سلامتی سے متعلق عالمی برادری میں زیادہ اعتماد اور اطمینان سے بات کر سکتا ہے۔
مزید لوڈ کریں