امریکہ کے سرجن جنرل ویوک مورتھی کا کہنا ہے کہ شراب کے استعمال سے کم از کم سات اقسام کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن میں چھاتی، بڑی آنت اور جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے اسماعیل شاہ جب دس برس کے تھے تو انہیں پولیو کی تشخیص ہوئی۔ پولیو کے سبب ان کی ایک ٹانگ مفلوج ہو گئی تھی۔ اسماعیل نے اپنی بیماری کو چیلنج سمجھتے ہوئے آگاہی شروع کی۔ مزید جانیے نذرالاسلام کی رپورٹ میں۔
"امیریکن ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن" کے منتخب صدر ڈاکٹر مائیکل کیو بیلی کہتے ہیں کہ پالتو جانوروں کے کچھ مالکان اپنے جانوروں کو کچا گوشت کھلاتے ہیں جو کہ جانوروں کے لیے خطرناک اور مہلک بھی ہو سکتا ہے۔
کاسمیٹکس تیار کرنے والی کمپنیوں کو، اپنی ان مصنوعات میں، جن میں ٹیلک استعمال ہوتا ہے، یہ یقینی بنانے کے لیے زیادہ احتیاط سے کام لینا ہو گا کہ ٹیلک میں اسبسٹاس کی آمیزش تو نہیں ہے۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان نے لڑکیوں کے لیے میڈیکل تعلیم کے دروازے بھی بند کر دیے ہیں۔ ایسے میں قدامت پسند معاشرے میں زچگی کے دوران خواتین کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا اور نجی تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم میڈیکل کی طالبات کا مستقبل کیا ہوگا؟ جانیے کابل سے اس رپورٹ میں۔
امریکہ میں گزشتہ سال تقریباً 31 لاکھ امریکی شہریوں کی موت ہوئی جو اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ 89 ہزار کم ہے۔
جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیروں کی پیدائش اور افزائش کرنے والی کمپنی ایک گردہ دس لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کا سوچ رہی ہے۔ یہ رقم امریکہ میں ڈائیلسز پر اٹھنے والے دس سال کے اخراجات کے مساوی ہے۔
آغا خان یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 2000 سے 5000 افراد ریبیز کا نشانہ بنتے ہیں۔ یہاں 99 فی صد واقعات میں ریبیز کا سبب کتے کا کاٹنا ہے۔
ماچا عام طور پر چین اور جاپان میں پایا جاتا ہے جب کہ اس میں عام گرین ٹی کے مقابلے میں قدرتی مٹھاس بھی موجود ہوتی ہہے۔
محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی وائرس اور اِس وائرس کو ایڈز جیسی بیماری میں بدلنے سے روک سکتے ہیں۔۔ لاہور سے ثمن خان نے بات کی ہے ایک خواجہ سرا سونیا سے جو اپنی کمیونٹی میں محفوظ جنسی تعلقات کے لیے آگہی پھیلا رہی ہیں۔لیکن وہ کہتی ہیں یہ کام آسان نہیں کیوں کہ اس معاملے کا تعلق پیٹ پالنے سے بھی ہے۔
ملتان کے نشتر اسپتال میں گزشتہ ماہ میں ڈائیلسز کروانے والے 25 مریضوں میں ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آئے تھے۔ ڈائلیسز کے مریضوں میں ایڈز کیسے پھیلا؟ جانیے ثمن خان سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی اس گفتگو میں۔
بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے چھ سو نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ صوبے میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 29 سو سے زائد ہے جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ کیسز سات ہزار سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔ حال ہی میں بلوچستان کے کان کنوں میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available