رسائی کے لنکس

خون کا گروپ اور دل کا عارضہ


تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ ’او‘ بلڈ گروپ والے افراد کی بنست ’اے بی‘ گروپ والے افراد کو دل کے امراض کا 23فی صد زیادہ خطرہ ہوتا ہے، جب کہ ’اے‘ گروپ والے افراد کو پانچ فی صد زیادہ خطرہ ہے

ہر ایک کا خون ایک جیسا نہیں ہوتا۔

خون کے چار گروپ ہوتے ہیں۔ اِن میں جو کمیاب ہیں اُن کو’ اے‘، ’بی‘ اور’ اے بی‘ کہا جاتا ہے ، جب کہ ’او گروپ‘ سب سے زیادہ پایا جانے والا گروپ ہے۔

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ ’او‘ بلڈ گروپ والے افراد کی بنست ’اے بی‘ گروپ والے افراد کو دل کے امراض کا 23فی صد زیادہ خطرہ ہوتا ہے، جب کہ ’اے‘ گروپ والے افراد کو پانچ فی صد زیادہ خطرہ ہے۔

یہ تحقیق بالسٹن یونیورسٹی میں ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین نے کی۔

اِس کے لیے، اُنھوں نے نرسوں اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد پر کی گئی دو تحقیقوں کے دوران حاصل کیے گئے اعداد و شمار کا مطالعہ کیا۔ اِس تحقیق میں شامل افراد کو 20سال یا اُس سے بھی زیادہ عرصے تک مطالعہ کیا گیا۔ اِس کے نتائج مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے یکساں ہیں۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:


XS
SM
MD
LG