پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ امریکی فوجی جہازوں نے ’یو ایس این ایس بیناویڈیز‘ سمیت، سمندر میں عارضی گھاٹ اور ایک راستے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
عالمی بینک کا قیاس ہے کہ کشیدگی اور تنازعات کے سبب ایندھن کی سپلائی لائن کو درپیش رکاوٹوں سے خام تیل کے ایک بیرل کی قیمت 92 ڈالر تک جا سکتی ہے اور مزید خرابی کی صورت میں یہ قیمت 100 کا ہندسہ بھی عبور کر سکتی ہے۔
یکم اپریل سے 7 اپریل، 2024 کے درمیان کیے گئے 3 ہزار 600 بالغ امریکیوں کے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق، دس میں سے تین کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم پر تھوڑا بہت اعتماد ہے۔ تاہم 2023 سے لے کر اب تک نیتن یاہو پر اعتماد نہ رکھنے والے امریکیوں کی تعداد میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عدلیہ کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے اس خبر کی تصدیق کی، تاہم عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 33 سالہ گلوکار اپنی سزا میں کمی کے لیے بیس دن کے اندر اندراپیل دائر کر سکتے ہیں۔
حماس کے اعلیٰ سیاسی رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل کے ساتھ پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصے کی جنگ بندی پر راضی ہونے کی خواہاں ہے۔
عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں ایک سیکورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ “وزارت انصاف کی ٹیم کی نگرانی میں داعش کے 11 دہشت گردوں” کو ناصریہ شہر کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔
رپورٹ میں انڈیپنڈنٹ ٹاسک فورس آن دی اپیلی کیشن آف نیشنل سیکیورٹی میمورنڈم ۔20 پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کی اس یقین دہانی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں امریکی اور بین الاقوامی قانون کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ شہر کے سب سے بڑے اسپتال الشفا اور خان یونس میں واقع دوسرے بڑے اسپتال النصر میڈیکل کمپلیکس کی تباہی کی صورت حال سے ’دہشت زدہ‘ ہیں۔
حزب اللہ نے کہا کہ سرحد پر واقع شومیرا قصبے پر کاتیوشا راکٹ کا اس کا حملہ لبنانی دیہاتوں پر اسرائیلی حملوں اور اس سے ایک روز قبل حنین میں اسرائیل کے اس حملے کا جواب تھا جس میں ایک 11 سالہ لڑکی سمیت کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے سنیکڑوں کارکن فلسطینی عسکریت پسند گروپوں کے رکن ہیں، اور اس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ رپورٹ میں مسئلے کی اہمیت کو گھٹا دیا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available