ڈائریکٹر روہت شیٹھی اور پروڈیوسر اجے دیوگن کی نئی فلم ”بول بچن“آج بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز کردی گئی ہے۔فلم کا کافی عرصے سے انتظار تھا ۔یہ کامیڈی فلم ہے۔
”بول بچن“سے قبل روہت شیٹھی مزاحیہ فلم ” گول مال “پوری سیریز کی شکل میں پیش کرچکے ہیں جسے دیکھنے والے ”بول بچن“سے بھی کچھ اسی قسم کی توقعات وابستہ کئے ہوئے تھے لیکن ”بول بچن“میں ”گول مال“جیسا کچھ نہیں۔
بول بچن“۔۔ امول پالیکر کی 1979ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”گول مال“ اور سنہ 2002ء میں سنجے دت کی فلم ’’چور مچائے شور“ کی’ مکس پلیٹ‘ ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ فلم کی کاسٹ اور سچویشن بدل دی گئی ہے۔ لیکن فلم کے تین اہم کردار انہی فلموں سے ملتے جھلتے ہیں۔
پرتھوی راج رگھو ونشی (اجے دیوگن) راجستھان کے رنک پور علاقے کے حکمراں ہیں۔ انہیں جھوٹ سے سخت نفرت ہے ۔ عباس علی(ابھیشک بچن‘ اپنی بہن ثانیہ (آسین) کے ساتھ تنگ دستی کے سبب اس جگہ آکر بس جاتا ہے ۔ عباس، پرتھوی کے یہاں کسی نہ کسی طرح نام بدل کر نوکری حاصل کرلیتا ہے ۔ نام بھی وہ رکھتا ہے ابھیشک بچن۔
اس نام بدلنے کے چکر میں اسے ایک جھوٹی کہانی بنانا پڑتی ہے ۔بس یہیں سے شروع ہوتا ہے جھوٹ چھپانے کا چکر۔اسی دوران عباس کو پرتھوی راج کی بہن رادھیکا سے پیار ہوجاتا ہے ۔ اسی پیار اور جھوٹ کے دوران پیدا ہوتے ہیں کچھ مزاحیہ حالات۔
ابھیشک نے اچھی اداکاری کی ہے جبکہ اجے دیوگن کا رول روایتی ہے جس کے سبب وہ کچھ خاص نہیں کرپائے۔ آسین اور پراچی نے بھی بس کردار نبھائے ہیں۔ اسرانی کی اداکاری بھی جان دار ہے۔ فلم میں ارچنا پورن سنگھ نے جو کردار ادا کیا ہے وہ” آنٹی نمبر ون“ کے گووندا کی یاد دلارہا ہے۔