رسائی کے لنکس

پرائیویسی نوٹس

استعمال کرنے کی شرائط اور پرائیویسی نوٹس

پرائیویسی بیان

جب آپ ہماری ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو ہم آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل نہیں کرتے تاوقتیکہ آپ اپنی ذاتی معلومات ہمیں فراہم کرنے کا خود ہی عندیہ نہ دیں۔

معلومات خودکار طور پر جمع اور محفوظ ہوتی ہیں

اگر آپ ویب سائٹ پر جائیں اور کچھ بھی نہ کریں یا وہاں کچھ پڑھیں یا کسی قسم کی معلومات ڈاؤن لوڈ کریں تو ان تمام صورتوں میں ہمارے پاس آپ کے ویب سائٹ پر جانے سے متعلق اطلاعات خودکار طور پر جمع ہو جائیں گی۔ ان تمام اطلاعات کا تعلق آپ کی ذات کی شناخت سے نہیں ہوگا۔ بلکہ خود کار طور پر آپ کے بارے میں صرف درج ذیل اطلاعات جمع ہوں گی:

• انٹرنیٹ ڈومین) مثال کے طور پر "xcompany.com" یا آپ نجی انٹرنیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے یا اپنے اسکول کے اکاؤنٹ "yourschool.edu" یا کسی یونیورسٹی کی ڈومین جہاں سے آپ نے رسائی حاصل کی ہے (اور آئی پی ایڈریس (آئی پی ایڈریس وہ نمبر ہوتا ہے جو آپ کے استعمال کے وقت کمپیوٹر کو خود بخود تفویض ہو جاتا ہے اور جس کے ذریعے آپ ہماری ویب سائٹ تک پہنچتے ہیں)

• ہماری ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جو براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم آپ استعمال کرتے ہیں

• ہماری ویب سائٹ پر آنے کی تاریخ اور وقت

• جن صفحات کو آپ نے دیکھا

• اگر آپ نے کسی دوسری ویب سائٹ کے ذریعے اس سائٹ تک رسائی حاصل کی ہے تو اُس ویب سائٹ کا پتا

اگر آپ اپنی ذاتی معلومات ہمیں بھیجیں

اگر آپ ہمیں اپنی ذاتی معلومات ای میل کے ذریعے ارسال کرتے ہیں یا کوئی فارم پُر کرتے ہوئے اپنی ذاتی معلومات شامل کرتے ہیں اور ان کو ہماری ویب سائٹ کو فراہم کرتے ہیں تو ہم آپ کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے اس معلومات کا استعمال کرتے ہیں اور اس سے ہمیں آپ کی مطلوبہ معلومات آپ تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔ ہم اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے ذاتی معلومات جمع نہیں کرتے۔ مزید برآں آپ کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہم کسی کا شخصی خاکہ تشکیل نہیں دیتے اور نہ یہ معلومات کسی نجی ادارے کو دیتے ہیں اور نہ ہم تجارتی اغراض کے لیے یہ معلومات جمع کرتے ہیں۔

ہم آپ کی ای میل کسی دوسرے وفاقی ادارے کو صرف اس صورت میں دے سکتے ہیں جب آپ کی انکوائری کا تعلق اس ایجنسی سے ہو یا قانونی طور پر اس کا فراہم کرنا ہم پر لازم ہو۔ اس کے علاوہ ہم کانگریس یا عدالت کے سمن کی تعمیل کرتے ہوئے بھی ای میل سمیت جملہ دستاویزات جاری کر سکتے ہیں۔

ہم آپ کے ای میل ایڈریس کے علاوہ آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ نہیں کرتے۔ ہم آپ کا ای میل ایڈریس صرف آپ کے سبسکرائب کیے گئے نیوز لیٹرز بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے پاس جمع ہونے والا آپ کا ای میل ایڈریس محفوظ رہتا ہے اور اس کا استعمال کبھی کسی دوسرے مقصد کے لیے نہیں کیا جائے گا۔

ای میل لیٹرز پہنچانے کے لیےGoolra, LLC ہمارا بیرونی پارٹنر ہے جو امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں قائم ہے۔ ہم نے Goolra, LLC کے ساتھ تمام ضروری معاہدے کیے ہیں تاکہ وہ بھی ہماری طرح سنجیدگی سے معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اگر آپ معلومات کی پرائیویسی یا اسے حذف کرنے سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی بلا جھجک ہم سے DataDeletion@voanews.com پر رابطہ کریں۔

نیوز لیٹرز

VOAکی بعض ویب سائٹس صارفین کے لیے نیوز لیٹرز کی سہولت فراہم کرتی ہیں جنھیں وہ سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ ان سبسکرائبرز کی کوئی ذاتی معلومات جمع نہیں کی جاتی ہے۔ صارفین کسی بھی وقت انہیں اَن سبسکرائب کرسکتے ہیں اور کسی صارف کی کوئی اضافی معلومات حاصل نہیں کی جاتیں۔

معلومات کا حصول برائے ٹریکنگ اور مخصوص انفرادی مقصد کے لیے (کوکیز)

کوکی ایک طرح کی چھوٹی فائل ہوتی ہے جو ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر کو منتقل کرتی ہے تاکہ اس سیشن (ویب سائٹ تک رسائی کا دورانیہ) کی مخصوص معلومات کو یاد رکھا جائے۔ آپ کا کمپیوٹر کوکی میں موجود معلومات صرف اسی ویب سائٹ سے شیئر کرے گا جس نے یہ کوکی فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور ویب سائٹ ان کو طلب نہیں کر سکتی۔ کوکیز کی دو اقسام ہوتی ہیں: عارضی (session) اور مستقل(persistent) ۔ عارضی کوکیز صرف اس وقت تک موجود رہتی ہیں جب تک آپ کا براؤزر کھلا رہتا ہے۔ جب آپ براؤزر بند کردیتے ہیں تو کوکیز بھی غائب ہو جاتی ہیں۔ مستقل کوکیز متعلقہ معلومات کو آپ کے کمپیوٹر میں طویل عرصے تک محفوظ رکھتی ہیں۔

وائس آف امریکہ کی ویب سائٹس کسی سائٹ پر آپ کو بہ آسانی مطلوبہ مواد تک پہنچانے جیسے تیکنیکی مقاصد کے لیے عارضی کوکیز استعمال کرتی ہیں یا آپ کو مطلوبہ سائٹ پر جاتے ہوئے اپنی ترجحیات کے مطابق کوکیز میں ردوبدل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ وی او اے کی بعض ویب سائٹس ان مستقل کوکیز کو مختلف اوقات میں ویب سائٹس کے وزٹ کو یاد رکھنے کے لیے بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اپنے آئندہ وزٹ کے لیے اپنی ترجیحات کے مطابق کوکیز میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔وی اے او کی ہر ویب سائٹ مستقل کوکیز کو از خود شناخت کر لیتی ہے۔

آپ کی نجی معلومات چاہے مستقل کوکیز کے طور پر جمع کی گئی ہوں یا کسی اور جگہ محفوظ ہوں، یہ کسی طور بھی کسی ایسے تیسرے فریق کو فراہم نہیں کی جائیں گی جس کے پاس ان معلومات کے حصول کا کوئی اختیار نہ ہو۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں عارضی یا مستقل رہنے والی کوکیز محفوظ نہیں رکھنا چاہتے تو آپ اپنے براؤزر کے ذریعے ان کو بند کر سکتے ہیں۔ مگر اس عمل سے وی او اے کی چند ویب سائٹس کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

اعلانِ لاتعلقی (Disclaimer)

ہم ایسی بیرونی سائٹس کا لنک دے سکتے ہیں جن سے ہمیں ہمارے مشن کی انجام دہی میں مدد ملے یا اس سے کسی خبر کی مزید وضاحت ہوتی ہو۔ کسی بیرونی سرور سے لنک دینے کا یہ مطلب نہیں ہوگا کہ اس لنک میں دی گئی رائے یا خیال کو وائس آف امریکہ کی توثیق حاصل ہے یا اس لنک میں دی گئی معلومات کے مستند ہونے کی ضمانت دی گئی ہے۔ کسی کمرشل سائٹ کا لنک منسلک کرنے کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ وہاں فروخت کی جانے والی اشیا یا خدمات کی توثیق یا سفارش کی جا رہی ہے۔ کسی بیرونی سرور کا لنک یہ پیشِ نظر رکھتے ہوئے دیا جاتا ہے کہ اسے پروفیشنل انداز میں چلایا جا رہا ہے (مثال کے طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ لنک مکمل طور پر آپریشنل ہو، زیادہ تر اوقات میں دستیاب ہو، اس میں ناقص معلومات یا فحش مواد نہ ہوں، وغیرہ وغیرہ)۔ یہ سرور کسی ایسے بیرونی سرور کو لنک نہیں کرے گا جہاں سے سرکاری طور پر فنڈز جمع کرنے کی تائید کی جاتی ہو یا کسی سیاسی ایجنڈے کے لیے لابی کی جاتی ہو۔

وائس آف امریکہ کے پروگرام امریکہ کے اندر نشر نہیں ہوتے۔ ہمارے پروگرام اور ہماری ویب سائٹس بیرونی دنیا کے قارئین، سامعین اور ناظرین کے لیے مخصوص ہیں۔ امریکہ کے اندر جو براڈ کاسٹر ہمارا ٹریڈ نام یا مخفف نام استعمال کرتے ہیں، ان کا اِس بین الاقوامی نشریاتی ایجنسی یا VOANews.com سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تصحیح

VOANews.com. پر تصحیح کے طریقے درج ذیل ہیں:

اگر ٹائپنگ میں کوئی سادہ سی غلطی ہوگئی ہو اور اس سے خبر کا مواد اور حقائق تبدیل نہیں ہوتے تو اسے معمولی غلطی تصور کر کے نشان دہی کیے بغیر اس کی اصلاح کر دی جاتی ہے۔ لیکن اگر غلطی بڑی ہے یا حقائق مسخ کرنے کا باعث بن رہی ہو تو ہم اسے تبدیل کر کے ایک علامت asterisk* کا اضافہ کر دیتے ہیں اور نیچے ایک نوٹ میں واضح کردیا جاتا ہے کہ غلطی کی اصلاح کب کی گئی اور اصل غلطی کیا تھی۔ جہاں تک بریکنگ نیوز کا تعلق ہے تو ہم خبر کی تبدیلی کے ساتھ اس اسٹوری پر بار بار نظرِ ثانی کر کے رد و بدل کرتے رہتے ہیں۔ چوں کہ خبر فوری طور پر اور وقت ضائع کیے بغیر دینا ہوتی ہے، اس لیے ہم ہر بار تبدیل شدہ خبر کی تفصیل نہیں دیتے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ مسلسل تبدیل ہونے والی خبر کا ادراک کیا جا رہا ہے۔

رائے پوسٹ کرنے کے ضابطے

پوسٹنگ سے پہلے تمام آراء پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔ وی او اے ہر ممکن کوشش کرے گا کہ 48 گھنٹے یا اس سے کم عرصے میں آراء کا جائزہ لے کر انہیں پوسٹ کر دیا جائے۔ وی او اے فکر انگیز مباحثے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور کسی نظریے یا سیاسی نکتۂ نظر کی بنیاد پر قائم رائے یا تبصرے کو سینسر نہیں کرتا۔ وی او اے کسی رائے یا تبصرے میں قطع و برید نہیں کرے گا۔ ہم یا تو تبصروں کو من وعن پوسٹ کر دیں گے یا بالکل نہیں کریں گے۔

تمام آراء کو حسب ذیل ضابطوں کی لازماً پابندی کرنا ہوگی:

۱۔ موضوع پر رہیں۔

۲۔ فحاشی، ہتک آمیز زبان، غیر مہذب کلمات، نفرت پھیلانے والی زبان، چیخنا چلانا یا کوئی بھی نازیبا رویہ ممنوع ہے۔

۳۔ کسی پر ذاتی حملہ، اشتعال انگیزی پر مبنی زبان یا تشدد پر اکسانا منع ہے۔

۴۔ صرف سادہ متن قابلِ قبول ہوگا۔ برا ہِ کرم Html یا کوئی دوسرا کوڈ استعمال نہ کریں۔

کاپی رائٹس سے متعلق پالیسی

۱۔ تمام متن، آڈیو اور ویڈیو مواد جو صرف وائس آف امریکہ نے پروڈیوس کیا ہو، وہ عام دسترس میں ہے۔ وی او اے کے کسی قسم کے مواد کو استعمال کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ voanews.com وائس آف امریکہ یا وی اے او کو دینا لازم ہے۔ تاہم voanews.com پر ایسا متن، ویڈیو، آڈیو، تصاویر، گرافکس یا ایسا مواد ہو سکتا ہے جس کے کاپی رائٹس کا لائسنس صرف وی او اے پروگرامنگ کے لیے مختص ہو۔ یہ مواد عام دسترس میں نہیں ہوگا اور کاپی رائٹ کے مالک کی اجازت کے بغیر اسے نہ نقل کیا جا سکتا ہے، نہ دوبارہ تقسیم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی شائع کیا جا سکتا ہے۔

۲۔ تھرڈ پارٹی مواد: وی او اے کے پاس انفرادی طور پر ایجنس فرانس پریس (اے ایف پی)، دی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور رائٹرز کا لائسنس ہے جس کے تحت ہم اپنی ویب سائٹ پر ان کا متن، ویڈیو، آڈیو، فوٹو اور گرافکس استعمال کر سکتے ہیں۔ ان تینوں ایجنسیوں کے مواد پر ان کے حقوق ہیں اور یہ بالترتیب اے ایف پی، اے پی اور رائٹرز کی ملکیت ہیں۔ ان ایجنسیوں کی تحریری اجازت کے بغیر ان کے مواد کو نہ نقل کیا جاسکتا ہے، نہ شائع کیا جاسکتا ہے اور نہ دوبارہ تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اے ایف پی، اے پی اور رائٹرز کا متن، ویڈیو، آڈیو، فوٹو اور گرافکس کسی بھی ذریعہ ابلاغ پر برائے نشر و اشاعت یا دوبارہ تقسیم کے لیے نہ براہ راست اور نہ بالواسطہ شائع، نشر یا دوبارہ تحریر نہیں کیے جاسکتے۔ ان کے مواد یا اس کے کسی حصّے کو ماسوائے ذاتی یا غیر تجارتی مقاصد کے اپنے کمپیوٹر میں کسی اور مقصد کے لیے ذخیرہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

اے ایف پی، اے پی اوررائٹرز صارف یا کسی تیسرے فریق یا کسی اور شخص کو جس نے سروس میں یا کسی اور فرد کے لیے معلومات حاصل کی ہیں، کسی طور بھی قانونی طور پر جواب دہ نہیں۔ اور اگر اس میں کسی قسم کی تاخیر ہو جائے، یا وہ درست نہ ہوں یا ان میں غلطی ہو یا کوئی بات چھوٹ جائے یا مکمل یا جزوی طور پر اس کی ترسیل میں دیر ہو جائے یا ان کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان اٹھانا پڑ جائے تو ان کی ذمہ داری بھی ہم پر عائد نہیں ہو گی۔

۳۔ وائس آف امریکہ اور voanews.com ٹریڈ مارکس ہیں، جنہیں باضابطہ اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم اگر آپ اپنے صفحے پر voanews.com ویب سائٹ کا لنک لگانا چاہتے ہیں تو آپvoanews.com کے لوگو کی چھوٹے سائز کی گرافک استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ لنک دینا چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنی درخواست اس پتے پر ارسال کریں voanews@voanews.com.

ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ نوٹس

وائس آف امریکہ (وی او اے) دوسروں کی املاکِ دانش کا احترام کرتا ہے۔ ساتھ ہی ہم وی او اے سائٹ کے صارفین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ(DMVA) اور دوسرے متعلقہ قوانین کے تحت وی او اے نے ایسی پالیسی اپنائی ہے جس کے تحت کاپی رائٹ رکھنے والوں کے حقوق غصب کرنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے ساتھ تعلق ختم کر دیا جاتا ہے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے کام کو اس طرح نقل کیا گیا ہے جس سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا ارتکاب ہوتا ہے تو آپ وی او اے کے کاپی رائٹ ایجنٹ کو درج ذیل معلومات فراہم کریں:

  • اس شخص کے تحریری یا الیکٹرونک دستخط جو اس مالک کی نمائندگی کرنے کا اختیار رکھتا ہو جس کے جملہ حقوق کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی ہو۔
  • جس کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا دعویٰ کیا گیا ہو، اس کی نشان دہی یا ایک نوٹی فکیشن کے تحت وی اے او کی سائٹ کے مختلف النوع کام (جن کے کاپی رائٹ بحق محفوظ ہوں) اور سائٹ پر ایسے کاموں کی نمائندہ فہرست۔
  • جس کاپی رائٹ کام کی خلاف ورزی کا دعویٰ کیا گیا ہو، یا اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو اور جسے ہٹانا مقصود ہو یا اس تک رسائی کو ناکارہ بنایا جائے یا اس سلسلے میں معقول معلومات کی نشان دہی جن کے ذریعے وی او اے اس مواد تک پہنچ سکے۔
  • ایسی معقول اور کافی معلومات جن کی روشنی میں وی او اے آپ سے بطور شکایت کنندہ فریق کے رابطہ کر سکے۔
  • آپ کا یہ بیان کہ آپ ایمان داری سے یہ یقین رکھتے ہیں کہ جس مواد کے استعمال کی شکایت کی ہے اس کی کاپی رائٹ کے مالک یا اس کے ایجنٹ سے باضابطہ اجازت نہیں لی گئی یا قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔
  • ایک بیان کہ نوٹی فکیشن میں درج معلومات درست ہیں اور جان بوجھ کر دروغ گوئی کے تحت جرمانے کی سزاوار ہو سکتی ہیں، اور شکایت کنندہ فریق کے طور پر آپ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آپ بلا شرکت غیرے حقوق رکھنے والے اس مالک کی جگہ پر اقدام اٹھا سکتے ہیں جس کے حقوق کی مبینہ طور پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے دعوؤں کے نوٹس کے سلسلے میں یا وی او اے کی سائٹ کے بارے میں وی او اے کے ایجنٹ سے اس ای میل پتے پر رابطہ کیا جا سکتا ہےcopyrightclearances@usagm.gov

یا اس پتے پر آپ خط بھیج سکتے ہیں

Voice of America Copyright Agent

330 Independence Ave, SW

Suite 3349

Washington, D.C. 20237

United States of America

XS
SM
MD
LG