رسائی کے لنکس

رسائی کا طریقہ کار

رسائی کا طریقہ کار

گلوبل میڈیا سےمتعلق امریکہ کا ادارہ عام افراد اور وفاقی ملازمین دونوں طرح کے معذور ارکان کو اپنے ویب صفحات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس عہد کی تکمیل کے لیے، ہم بحالی کے ایکٹ کی شق 508کے تقاضے پورے کریں گے۔ شق 508یہ تقاضا کرتی ہے کہ عوامی طبقے کے وہ ارکان جو معذور ہیں اور ہم سے معلومات یا خدمات کے متلاشی ہیں، کو ان معلومات اور مواد تک رسائی حاصل ہو، اور وہ انہیں استعمال کر سکیں، جو انہی معلومات اور مواد جیسی ہوں، جو ان افراد کو فراہم کی گئی ہوں جو معذور نہیں ہیں، تاوقتتکہ ہم پر ضرورت سے زیادہ بوجھ نہ پر جائے۔

بحالی کی شق 508 ہم سے یہ تقاضا بھی کرتی ہے کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ معذوری میں مبتلا وفاقی ملازمین کی ان معلومات اور مواد تک رسائی ہو اور انہیں استعمال کر سکیں جو انہی معلومات اور مواد جیسی ہوں جو ان وفاقی ملازمین کو فراہم کی گئی ہوں جو معذور نہیں ہیں، تاوقتتکہ ہم پر کوئی ضرورت سے زیادہ بوجھ نہ پڑ جائے۔

اگر ہماری ویب سائٹ پر کسی موادکے پیش کرنے کا انداز ایسا ہو جو کسی معذوری کے مسئلے کی وجہ سے ان معلومات تک آپ کی رسائی مشکل بنا دے، جیسا کہ بحالی کے ایکٹ میں واضح کیا گیا ہو، تو برائے مہربانی مدد کے لیے ہم سے رابطہ کریں ۔ تاکہ ہم ایسے طریقے سے رد عمل ظاہر کر سکیں جو آ پ کے لیے انتہائی کار آمد ہو، برائے مہربانی رابطہ کرتے وقت ،رسائی سے متعلق اپنے مسئلے کی نوعیت ، مواد حاصل کرنے کے لیے اپنے ترجیحی ماڈل اور اس مواد کا ویب ایڈ ریس(URL) جس میں آپ کو مشکل درپیش ہو ، کی نشاندہی کریں ۔

سیکشن 508 میں شکایت کی پراسسنگ کے طریقے

بحالی کے ایکٹ برائے 1973کی شق 508 کی ترامیم، U.S.C. 29، 794d، جو 2001 سے موثر ہوئیں، یہ تقاضا کرتی ہیں کہ ہر وفاقی ادارہ لازمی طور پر یقینی بنائے کہ وہ جو بھی الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تیار کرے، خریدے، قائم رکھے، یا استعمال کرے، وہ ان معذور افرا د کو دستیاب ہو سکے، جو وفاقی ملازمین یا درخواست گزار ہیں، یا معاشرے کے وہ ارکان ہیں جو ادارے سے معلومات یا خدمات کے متلاشی ہیں۔ سیکشن 508 افراد کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ادارے کے خلاف انتظامی شکایات اور سول ایکشنز فائل کر سکیں، جو قابل حصول ٹیکنالوجی خریدنے میں مبینہ ناکامی تک محدود ہو ۔ یہ ایکٹ وفاقی اداروں سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ سیکشن 508 کے تحت دائر کردہ شکایات کو انہی طریقوں کے مطابق نمٹانے جو سیکشن 504کے تحت دائر کردہ شکایات نمٹانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں

اگر آپ معاشرے کے ایک ایسے رکن، یا ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے گلوبل میڈیا کے ادارے کے ملازم یا ملازمت کے لیے درخواست گزار ہیں، جسے کسی نوعیت کی معذوری کا سامنا ہے، اور 1973 کے ترمیمی بحالی ایکٹ کے سیکشن 508کی کسی خلاف ورزی کی شکایت درج کرانا چاہتے ہیں، تو آپ اس واقعے کے متعلق، جس سے آپ کو شکایت پیدا ہوئی، 180 دن کے اندر دستخط شدہ تحریری شکایت اس پتے پر بھیج سکتے ہیں۔

United States United States Agency for Global Media (USAGM)
Voice of America (VOA)
Chief Information Officer (OCIO)
ATTN: VOA Section 508 Complaints Program Manager
330 Independence Ave SW
Washington, D.C. 20223

آپ کی شکایت میں سیکشن 508 کے مطابق، قابل رسائی ٹیکنالوجی کی فراہمی میں مبینہ ناکامی کی کافی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں جس سے’ مساوی مواقعوں کا دفتر ‘یہ جان سکے کہ واقعہ کیا تھا، کہاں اور کب پیش آیا تھا اور اگر معلوم ہو سکے کہ یوایس اے گلوبل میڈیا کا محکمہ اس کا ذمہ دار ہے۔

یو ایس اے گلوبل میڈیا کا شہری حقوق کا دفتر،1973 کے ترمیمی بحالی ایکٹ کے سیکشن 508 سےمتعلق پروگراموں کی شکایات کی چھان بین کرتا ہے اور ان سے ضابطوں کے مطابق نمٹتا ہے ۔معذور افرا د ،یو ا یس اے گلوبل میڈیا کے سول رائٹس کے دفتر میں ایک انتظامی شکایت درج کرا سکتے ہیں ، جس میں یہ درخواست کی گئی ہو کہ معلومات اور کمیونیکیشن(ICT) کی ہر ٹیکنالوجی ، مثلاً گلوبل میڈیا کے برانڈ کی کسی ویب سائٹ یا ، ایسی ناقابل رسائی دستاویزات پر نظر ثانی کی جائے جو سیکشن 508کے معیارات سے مطابقت نہ رکھتی ہوں اور انہیں سیکشن 508 کی شقوں کے مطابق ڈھالا جائے۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا گلوبل میڈیا کا ادارہ آپ کی شکایات کی چھان بین کرے گا اور حل کرنے کی کوشش کرے گا ۔ اگر کوئی حل تلاش نہ کیا جا سکا، تو چھان بین کے نتائج پر مبنی کا ایک خط جاری کیا جائے گا، جس میں آ پ کو چھان بین کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔ اگر آپ نتائج پر مبنی خط سے متفق نہ ہوں، تو آپ کو انتظامی اپیل کے طریقہ کار فراہم کیے جائیں گے ۔ اگر آپ نتائج سے متعلق خط کے خلاف اپیل کریں گے، تو یو ایس اے گلوبل میڈیا تمام ریکارڈ کی بنیاد پر ایک حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔ اس فیصلے میں نتائج، حل کے لیے درکار اقدام، اگر کوئی ہوں تو، اور فیصلے کی وجوہات بیان کی جائیں گی۔

شکایت درج کرانے کے متبادل طریقے: ریاست ہا ئے متحدہ امریکہ کا گلوبل میڈیا کا ادارہ ان شکایت کنندگان کو، جنہیں اپنی شکایت در ج کرانے کے لئے معاونت درکار ہو، مناسب معاونت فراہم کرے گا اور متبادل شکل میں فائل کی گئی شکایات کو زیر غور لائے گا۔ مثال کے طور پر، کوئی معذور شکایت کنندہ اپنی شکایت الیکٹرانک طریقے سے، آڈیو ٹیپ کے ذریعے، بریل میں، یا کسی دوسری صورت میں درج کرا سکتا ہے ۔ الیکٹرانک طریقے سے فائل کی گئی شکایات کو اس ای میل پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

section508@voanews.com

XS
SM
MD
LG