رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، جمعے کو پہلا روزہ


سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی عرب سمیت متعدد عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ یہاں کل یعنی جمعہ 20جولائی کو پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ادھر پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں ملک میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سعودیہ عرب کے علاوہ جن دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور جہاں جمعہ کو پہلا روزہ ہو گاان میں مصر، سعودیہ عرب، کویت، قطر، یمن اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

سعودی عرب میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں اور غیر سرکاری سطح پر بھی اس کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جمعہ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں پہلا روزہ ہفتہ کو ہو سکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG