امریکہ کے صدارتی امیدوار مِٹ رومنی نے اتوار کے روز اسرائیل کامختصر دورہ شروع کیا، جہاں وہ اپنے پرانے دوست اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نتن یاہو سے ملے۔
مسٹر نتن یاہو نے ریپبلیکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار کو بتایا کہ وہ اُن کے اِس مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں کہ جوہری ہتھیاروں کا حامل ایران دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں رومنی نے خارجہ امور سے متعلق اپنے ایک مشیر کی طرح کھل کر بات نہیں کی، جنھوں نے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ سابق گورنر اسرائیل کوایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنےسے نہیں روکیں گے۔
سی بی ایس ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں رومنی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ دورے کے دوران کوئی ایسی بات کہی جائے جو سرکاری امریکی مؤقف سےاختلاف رکھتی ہو۔ تاہم، اُنھوں نے اوباما انتظامیہ کے اِس مؤقف کی تائید کی کہ جب مذاکرات جاری ہیں کسی فوجی کارروائی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی۔
یروشلم کے دورے میں، رومنی نے فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض سے بھی ملاقات کی، لیکن حکام نے فوری طور پر اِس ملاقات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں۔
صدارتی امیدوار ہفتے کی رات برطانیہ سے اسرائیل پہنچے، جہاں اُنھوں نے لندن اولمپکس کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وہ پیر کو پولینڈ پہنچنے والےہیں۔