اسرائیل کےوزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اُن کا ملک مصر کے ساتھ 1979ء میں ہونے والےامن سمجھوتے میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی قبول نہیں کرے گا۔
اوگڈور لبرمین نے اتوار کے دِن اسرائیلی پبلک ریڈیو کو بتایا کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدوں میں کسی طرح کی ترمیم کو تسلیم کرنے کو کوئی معمولی سی بھی گنجائش نہیں ہے۔
اُن کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے جب مصر سنائی کےجزیرے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے، جس کی سرحد اسرائیل سے ملتی ہے اور جو دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ کچھ شدت پسندوں نے اِس علاقے کو اسرائیل پر حملے کے لیے استعمال کیا ہے۔
یہودی ریاست نے مصر پر زور دیا ہے کہ وہ سنائی میں بڑھتی ہوئی قانون شکنی کے معاملے کو طے کرے، جب کہ ساتھ ہی وہ نہیں چاہتا کہ مصر کسی طور کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے میں بیان کی گئی فوجی شقوں سے انحراف کرے۔
جمعے کو سرحد کے ساتھ ہونے والے ایک تازہ ترین حملےمیں ایک اسرائیلی فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔