رسائی کے لنکس

مارٹر حملےکے بعد ترک فوج کی شام پر جوابی گولہ باری


سیرین آبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں تشدد کے مختلف واقعات میں مجموعی طورپر 154 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں 47 عام شہری، 62 فوجی اور 45 باغی تھے۔

ترکی کے سرحدی قصبے اکاکیل پر شام کی جانب سے اتوار کو ماٹرگولہ گرنے کے بعد ترک فوج نے مسلسل پانچویں روز جوابی گولہ باری کی۔

گذشتہ ہفتے شام کے مارٹر حملے پانچ ترک شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکی کے این ٹی وی نیوز چینل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز شام کی جانب سے داغا جانے والا مارٹر گولہ ایک سرکاری عمارت کے صحن میں گرا۔

اس تازہ واقعہ میں فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترک صوبے حاتے کی سرحد کے قریب شام کے علاقے میں ایک سرکاری عمارت پر باغیوں کا جھنڈا لہراتا ہوادکھائی دے رہاہے۔ اس عمارت پر حکومت مخالف باغیوں نے اتوار کو قبضہ کرلیاتھا۔

شام کے انسانی حقوق سے متعلق لندن میں قائم تنظیم ’ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے کہاہے کہباغیوں نے ہفتے کے روز 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد سرحدی قصبے خربت الزور کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق اتوار کو شام کے فوجی دستوں نے شمالی شہر حلب ، دارالحکومت دمشق اور اردن کی سرحد کے قریب واقع قصبوں کے گردونواح کے علاقوں سے باغیوں کو نکالنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

سیرین آبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں تشدد کے مختلف واقعات میں مجموعی طورپر 154 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں 47 عام شہری، 62 فوجی اور 45 باغی تھے۔

انسانی حقوق کی یہ تنظیم ملک بھر میں موجود اپنے کارکنوں، میڈیا اور دوسرے ذرائع سے یہ اعدادو شمار اکھٹے کرتی ہے۔

میڈیا پر عائد پابندیوں کے باعث آزاد ذرائع سے خبروں کی تصدیق ممکن نہیں ہے۔
XS
SM
MD
LG