یمن کے سیکیورٹی عہدے داروں کا کہناہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک مسلح شخص نے دارالحکومت صنعا میں قائم امریکی سفارت خانے میں ملازم ایک یمنی سیکیورٹی اہل کار کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ حملہ آور نے جمعرات کے روز اس کار پرفائرنگ کی جس میں قاسم عقلانی ڈیوٹی کرنے کے لیے اپنے گھر سے سفارت خانے جارہے تھے۔
بعدازاں نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ قاسم پر کیا گیا حملہ ، القاعدہ کے حملوں سے مشابہت رکھتا ہے، لیکن یہ کہنا ابھی بہت قبل از وقت ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس تنظیم کا ہاتھ تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر عہدے دار نے سیکیورٹی اہل کار کی ہلاکت پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس سلسلے میں یمنی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
یمن کی حکومت ملک کےان شمالی حصوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہی ہے جن پر گذشتہ سال القاعدہ کی یمنی شاخ کے عسکریت پسندوں نے قبضہ کرلیاتھا۔
مشکوک عسکریت پسند سرکاری عہدے داروں کو ہدف بنا کر بم دھماکے اور خودکش حملے کرتے رہے ہیں۔