رسائی کے لنکس

وادی سندھ کی ثقافت کے دلفریب رنگ

وادی سندھ کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے اور اپنے زر خیز تہذیبی ورثےکے باعث سندھ کی رنگ برنگی اور 'موزائیک آرٹ' سے بھرپور ثقافت اپنی جداگانہ اور نمایاں شناخت رکھتی ہے۔'کراچی آرٹس کونسل' کی 'احمد پرویز گیلری' میں ہونے والی اس نمائش میں سندھ کے لگ بھگ 60 فن کاروں کی 100 تخلیقات پیش کی گئی ہیں جن میں تجریدی آرٹ، مجسمے،قرآنی آیات پر مبنی خطاطی شامل ہیں۔ اکثر تصاویر میں وادی سندھ کی ثقافت کے مختلف گوشوں اور دیہی زندگی کے نقوش آئل پینٹ اور واٹر کلر سے خوبصورت انداز میں اجاگر کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG