اردن کے حکمران شاہ عبداللہ کے حامیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جمعے کے روز دارالحکومت عمان میں جھڑپیں ہوئیں ۔
عمان کے وصفی التل چوک کے قریب شاہ عبداللہ کے حامیوں پر مظاہرین کے مبینہ حملے کےبعد پولیس کے دستے حرکت میں آگئے۔
منگل کے روز ایک بڑے مظاہرے کے بعد سے، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے، پولیس امن وامان قائم کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔
مظاہرین ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
جھڑپوں میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
اب تک اردن مشرق وسطیٰ میں جاری بے چینی کی اس بڑی لہر سے محفوظ رہا تھا جسے ’عرب سپرنگ‘ کا نام دیا جاتا ہے اور جس کے نتیجے میں مصر، لیبیا، یمن اور تنونس کی حکومتیں گر چکی ہیں۔