امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا کویت پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیاتھا۔
منگل کے روز کویت پہنچنے سے قبل پنیٹا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت اور خلیج کے علاقے میں امریکی فوجی موجودگی سے ان کے اتحادیوں کی صلاحیت میں اضافے اور امکانی جارحیت کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
کویت میں ساڑھے 13 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں ، جسے امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی ٹھوس موجودگی سے تعبیر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس خطے میں مجموعی طورپر 50 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں اور ہم اس علاقے میں یقینی طور پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں کویت ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
پنیٹا نے یہ بھی کہا کہ ان کے اس دورے کا ایک مقصدامریکی فوجیوں سے ملاقات کرنا اور ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔
کویت 1991 کی خلیج جنگ کے بعد سے امریکہ کا ایک اہم اتحادی چلا آرہاہے۔ امریکی قیادت کی فورسز نے اس وقت کویت کو سابق عراقی صدر صدام حسین کی افواج کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔
اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ لیون پنیٹا کا کویت کا پہلا دورہ ہے۔