رسائی کے لنکس

کچھووں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں کچھووں کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کے کئی کیس سامنے آچکے ہیں۔ یہ کچھوے پاکستان سے چین، نیپال، ہانگ کانگ اور دیگر ایشیائی ملکوں کو اسمگل کئے جاتے ہیں۔ حال ہی میں کراچی ایئرپورٹ کے کسٹم افسران نے فریش واٹر کے کالے دھبے والے 220 کچھووں کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام بنائی اور یہ کچھوے 'سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ' کے حوالے کردیے۔ اسمگلنگ کے ملزمان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے جبکہ ان کچھووں کو دوبارہ دریا میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG