شہر قائد ’کراچی‘ ہی نہیں۔۔پاکستان بھر کے ادبی حلقے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے افسردہ ہیں۔ ایسے دور میں جب بقول ایک مبصر ’اردو ادب جس پر لگتا ہے ایک جمود سا طاری ہے‘ ۔۔وہاں۔۔ ادا جعفری جیسی منفرد لہجے والی شاعرہ انتقال کرجائیں تو ادبی محفلیں بالکل ہی ویران نظر آتی ہیں۔
بھارتی شہر بدایوں سے کراچی ہجرت کرکے آنے والی ادا جعفری نے جمعہ13مارچ کی دوپہر پی ای سی ایچ ایس میں واقع اپنی رہائش گاہ سے سوسائٹی قبرستان میں واقع اپنی آرام گاہ تک کا آخری سفر اپنے چاہنے والوں کے کندھوں پر طے کیا اور لحد میں اتر کر ابدی نیند سو گئیں۔