پاکستان کے مختلف علاقوں میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مشرقی علاقے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 196 کلومیٹر زیر زمین بتایا گیا ہے۔ شدید زلزلے کے جھٹکے افغانستان اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔
پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

5
امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 7.5 بتائی ہے جب کہ پاکستان موسمیاتی ادارے ’میٹ‘ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.1 ریکارڈ کی گئی۔

6
زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مشرقی علاقے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 196 کلومیٹر زیر زمین بتایا گیا ہے۔

7
پشاور کے مختلف علاقوں میں مکانات کو نقصان اور منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

8
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کئی زخمی افراد کو لایا گیا۔