بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی میگا ہٹ فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر“ سے فلم نگری کی چکاچوند میں قدم رکھنے والی معصوم شکل اور بھولی بھالی عالیہ بھٹ دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئی ہیں۔ صرف ایک فلم ہٹ ہوتے ہی انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز ان کے گھر کے سامنے لائن لگاکر کھڑے ہوگئے ہیں اور ہر کوئی انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔
اپنی غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت سے عالیہ بہت خوش ہیں اور آج کل دو فلموں ’اسٹیٹس ٹو‘ اور ’ہائی وے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ساتھ ہی وہ کئی انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئی ہیں۔
بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بیس سالہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ کام کے ساتھ ساتھ لائف کو انجوائے کر رہی ہیں۔عالیہ نے بتایا کہ ہائی وے 13دسمبر کو ریلیز ہو گی جبکہ ’اسٹیٹس ٹو‘ آئندہ سال اپریل میں ریلیز ہوگی۔
کام سے متعلق ان کی لگن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کہتی ہیں ’ہر روز جب شوٹنگ ختم ہوتی ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ یہ ختم نہ ہو۔ میں 24گھنٹے بلکہ 48گھنٹے کام کرنا چاہتی ہوں۔'
’ہائی وے‘ ساجد نڈیا والا کی پروڈکشن ہے جبکہ ’اسٹیٹس 2‘ ایک پنجابی لڑکے اور تامل لڑکی کی محبت کی کہانی ہے۔ اس میں دونوں کے خاندانوں اور اور ثقافتی فرق کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ چیتن بھگت کے ناول ’دی اسٹوری آف مائی میرج‘ سے ماخوذ ہے۔
”اسٹیٹس“ میں عالیہ کے ہیرو ارجن کپور ہیں اور اسے ڈائریکٹ کیا ہے ابھیشیک ورمن نے جبکہ کو پروڈیوسرز ہیں کرن جوہر اور نڈیا والا۔