رسائی کے لنکس

ڈرامہ سیریل 'عینک والا جن' کے کردار 'زکوٹا جن' انتقال کر گئے


زکوٹا۔۔ مطلوب الرحمن ۔ فائل فوٹو
زکوٹا۔۔ مطلوب الرحمن ۔ فائل فوٹو

ڈرامہ عینک والا جن میں 'مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں میں کس کو کھاؤں' اور زیمینا ان کے مقبول ڈائیلاگ تھے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کا بچوں کے لیے ڈرامہ سریل عینک والا جن سے شہرت پانے والے اداکار مطلوب الرحمان پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں انتقال کر گئے۔ مطلوب الرحمن اپنے حلقہ میں منا لاہور کے نام سے جانے جاتے تھے۔

اداکار منا لاہوری لاہور کے علاقے رچنا ٹاون میں رہتے تھے۔ وہ کئی روز سے علیل تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ فالج اور شوگر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

فالج کی بیماری نے ان کے جسم کے دائیں حصے کو کمزور کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ کوئی کام نہیں کرسکتے تھے۔ منا لاہوری کے اہل خانہ کے مطابق مطلوب الرحمن کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ اہل خانہ کے مطابق مطلوب الرحمن کو اتوار کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔

ڈرامہ عینک والا جن میں 'مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں میں کس کو کھاؤں' اور زیمینا ان کے مقبول ڈائیلاگ تھے۔ عینک والا جن نوے کی دہائی میں بچوں کا پسندیدہ ڈرامہ اور زکوٹا جن مقبول کردار تھا۔ اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری چالیس سال تک ٹی وی اور اسٹیج سے وابستہ رہے۔ تاہم ان کی وجہ شہرت عینک والا بنا۔ جن کا ڈائیلاگ آج بھی بچوں اور بڑوں میں مقبول ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں اس ڈرامے عینک والا جن کی ایک اور مقبول کردار ادا کرنے والی نصرت آرا بیگم جو بل بتوڑی کے نام سے مشہور تھیں کا انتقال ہو گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG